امیت شاہ پھر کرناٹک کا دورہ کریں گے؛ کانگریس صدربھی متحرک؛ راہول کاگجرات کی طرح کرناٹک میں بھی مٹھوں اور مندروں سے انتخابی مہم کا آغاز کرنے کا منصوبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th January 2018, 12:11 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،8؍جنوری (ایس او نیوز) گجرات اور ہماچل پردیش میں کامیابی کے بعد اب بی جے پی کی نظریں کرناٹک کے اسمبلی انتخابات پر ہیں ۔ بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کرناٹک کو زیادہ اہمیت دے رہے ہیں اور اب وہ دوسری بار کرناٹک کے دورہ پر آرہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق امیت شاہ 31؍جنوری کوشہر بنگلور پہنچیں گے ۔وہ یہاں پارٹی کے سینئر اور اہم لیڈروں کے ساتھ انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے ۔

اس معاملے میں کانگریس صدر راہل گاندھی بھی پیچھے نہیں ہیں ۔ حال ہی میں گجرات میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں ووٹروں کادل جیت کر پارٹی کے حق میں سیٹو ں اور ووٹوں کے فیصد میں اضافہ کرنے والے راہل گاندھی کرناٹک میں کانگریس کی حکومت بحال کرنے کے لئے کافی سنجیدہ نظر آرہے ہیں۔ اس وقت راہل کرناٹک میں ہندو ووٹروں کو پارٹی کے حق میں یکجا کرنے پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں ۔

جس طرح ہندوتواکے نام پر بی جے پی ہندو ووٹوں کوبی جے پی کے حق میں یکجاکرنے کاکوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہی ہے۔اسی طرح  راہل گاندھی نے بھی ہندو ووٹروں کوکانگریس کے حق میں یکجا کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

پچھلے دنوں گجرات انتخابات کے دوران راہول گاندھی  نے مندروں اور ہندو مذہب کے مقدس مقامات کادورہ کرکے انتخابی مہم کاآغاز کیاتھا۔ بالکل اسی طرز پر کرناٹک میں بھی راہل اپنے دوروں کاآغاز ہندو مذہب کے اہم مراکز اور مندروں میں پہنچ کر پوجا پاٹ سے کریں گے ۔اس ماہ 27جنوری سے راہل گاندھی ریاست کے دورہ پر آرہے ہیں ۔ وہ اپنے اس تین روزہ دورہ اور قیام کے دوران نہ صرف ہندو مذہب کے اہم رہنماؤں سے ملیں گے، بلکہ  پارٹی لیڈروں اور ورکروں سے بھی ملاقات کرکے ان سے تبادلہ خیال کریں گے ۔ذرائع کے مطابق ان تین دنوں کے دوران راہل گاندھی بلاری، چکمنگلور اور بنگلور میں قیام کریں گے ۔

شرینگیری مٹھ کا دورہ: پارٹی ذرائع کے مطابق چک منگلورو  دورہ کے دوران راہل شرینگیری مٹھ کا دورہ کرکے اس مٹھ کے سوامی کاآشیرواد لیں گے۔ راہل گاندھی کی دادی شریمتی اندرا گاندھی نے وزیراعظم بننے سے قبل شرینگیری مٹھ کا دورہ کرکے یہاں سوامی کاآشیرواد لیاتھا۔ راہل کے والد راجیو گاندھی نے بھی وزیراعظم بننے سے قبل شرینگیری مٹھ کے سوامی کا آشیرواد حاصل کیاتھا۔ راہل نے بھی اس روایت کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ راہل شرینگیری مٹھ کا دورہ کرکے شرادما کا آشیرواد لیناچاہتے ہیں ۔ بنگلور میں قیام کے دوران راہل اسکان رادھا کرشنا مندر کا بھی دورہ کریں گے ۔اس طرح بلاری میں راہل کانگریس کے لیڈروں اور پارٹی ورکروں سے تبادلہ خیال کریں گے ۔اس دوران راہل کا ایک تاریخی مندر کابھی دورہ کرناطے ہے ۔ راہل گاندھی کے دورہ کرناٹک کے دوران اب تک جو رپورٹ ملی ہے اس میں راہل کے شرینگیری مٹھ کادورہ کرنا طے ہے ۔ بلاری اور بنگلور میں راہل کون کونسے مندروں کادورہ کریں گے اور کن کن مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے ابھی یہ طے نہیں ہوا ہے۔

تحفظ کامعاملہ: راہل کے دورہ کے دوران حفاظتی معاملہ کے پیش نظر ابھی یہ طے نہیں کیاگیاہے کہ راہل بلاری اور بنگلورو میں کن کن مقدس مقامات کا دورہ کریں گے۔ان کے دورہ کاپروگرام ابھی منظر عام پر بھی نہیں لایا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق راہل کا دورۂ کرناٹک کاتفصیلی پروگرام دہلی میں طے ہوگا۔بلاری سے گاندھی کنبہ کاخصوصی تعلق ہے ۔1999 میں راہل کی ماں سونیا گاندھی نے بلاری لوک سبھا حلقہ سے بی جے پی امیدوار سشما سوراج کوہرایاتھا۔ اسی ایک خصوصی لگاؤ کے پیش نظر راہل بلاری کا دورہ کررہے ہیں ۔ ریاست کرناٹک میں  راہل کے اس تین روزہ دورہ کو دیکھتے ہوئے  پولیس کا معقول انتظام کیاجائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...