دشمن ایک ہوکر بھی میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے: سدرامیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2017, 11:30 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍اکتوبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہا ہے کہ ان کے خلاف سیاسی حریفوں کا اتحاد ہی ان کیلئے قوت بخش ہے۔ آج میسور میں آر ٹی نگر علاقہ میں موڈا کی طرف سے سائٹوں کی تقسیم کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ ان کے حریف کسی بھی حال میں ان کا سیاسی طور پر خاتمہ نہیں کرپائیں گے، کیونکہ ریاستی عوام کا انہیں اعتماد حاصل ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ان کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، لیکن سیاسی محاذ پر ان کے بہت سارے دشمن کام کررہے ہیں، جب سیاسی میدان میں ہیں تو اس طر ح کے دشمنوں کا پایا جانا فطری بات ہے، ان سب دشمنوں سے وہ خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں۔آنے والے اسمبلی انتخابات میں چامنڈیشوری اسمبلی حلقہ سے چناؤ لڑنے کا عزم دہراتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ اس حلقہ نے انہیں دوبارہ سیاسی زندگی دی ہے۔ اسی لئے یہاں کے عوام پر انہیں پورا اعتماد ہے کہ جس طرح پانچ مرتبہ لوگوں نے ان کا ساتھ دیا ، اس بار بھی ان کا ساتھ دیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ رواں سال کے اواخر تک موڈا کی طرف سے میسور کے آر ٹی نگر میں پانچ ہزار سائٹیں تقسیم کی جائیں گی۔آج 1683 سائٹیں تقسیم ہوئی ہیں۔ آنے والے دنوں میں مزید سائٹوں کی تقسیم بھی قرعہ کے ذریعہ کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ موسلادھار بارش کے سبب شہر بنگلور میں بھاری نقصان پہنچا ہے، لیکن خوش قسمتی سے میسور میں صورتحال اس قدر خراب نہیں ہے۔ شہر میسور میں جتنی بھی بارش ہو نشیبی علاقے زیر آب نہیں آئیں گے، یہاں کے انتظامیہ کی طرف سے یہ قدم اٹھایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ میسور میں یکم جنوری سے 12؍ اندرا کینٹین کھولے جائیں گے، اس کیلئے علاقوں کی نشاندہی کی جاچکی ہے، میسور میں ایسے بارہ علاقہ ہیں جہاں آبادی ایک لاکھ سے زیادہ ہے، ان تمام علاقوں میں ایک ایک اندرا کینٹین قائم ہوگی، اور بیک وقت یہاں پانچ سو افراد کے کھانے کا انتظام کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت کا مقصد یہی ہے کہ ریاست کو بھوک سے آزاد کرایا جائے ۔ ریاست میں کانگریس حکومت اسی مقصد کے تحت ریاست بھر میں ان مقامات پر اندرا کینٹین قائم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے جہاں پر آبادی ایک لاکھ سے زائد ہو۔ ان اندرا کینٹینوں میں شہریوں کو معیاری کھانا پانچ تا دس روپیوں میں مہیا کرایا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر شہری ترقیات وحج جناب روشن بیگ ، وزیر برائے تعمیرات عامہ ڈاکٹر ایچ سی مہادیوپا ، وزیر برائے تعلیم واقلیتی بہبودتنویر سیٹھ ، موڈا کے چیرمین دھروا کمار ، رکن اسمبلی ایم کے سوم شیکھر ، رکن کونسل دھرما سینا، سدرامیا کے فرزند ڈاکٹر یتیندرا ، ملیگے ویریش اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...