بی بی ایم پی کی طرف سے اندراکینٹین کی بروقت شروعات مشکوک

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 27th July 2017, 10:40 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:27/ جولائی(ایس او  نیوز) ریاستی حکومت کی طرف سے برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی حدود میں یوم آزادی کے موقع پر بڑے پیمانے پر اندرا کینٹین کی شروعات کرکے یہاں پر پانچ روپیوں میں ناشتہ اور دس روپیوں میں دوپہر اور شام کا کھانا مہیا کرانے کا اعلان کیا گیا ہے ، ایسا نہیں لگتا کہ وہ یوم آزادی تک جامۂ حقیقت پہن پائے گا،کیونکہ برہت بنگلور مہانگر پالیکے نے یوم آزادی تک شہر بھر میں125 اندرا کینٹین قائم کرنے کا اعلان کیاتھا، لیکن ان میں سے صرف 19تا21کینٹین ہی اب تک تعمیر ہوپائے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کافی توقعات کے ساتھ ان کینٹینوں کی شروعات کا اعلان کیا ، لیکن ان کینٹینوں کیلئے مناسب جگہ مل نہیں پائی، جس کی وجہ سے حکومت کو پشیمانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کینٹین کی عمارت قائم کرنے کیلئے بی بی ایم پی اب تک مناسب جگہوں کی نشاندہی میں ناکام رہی ہے۔ کینٹین جو پہلے 198 مقرر کئے گئے تھے اب ان کی تعداد پہلے گھٹا کر128 طے کی گئی تھی، اب یہ کہا جاہارہا ہے کہ 15اگست تک 75کینٹین مکمل کئے جاسکتے ہیں۔اندرا کینٹین کیلئے بیشتر وارڈوں میں زمین ہی نہیں ہے، جس کی وجہ سے سرکاری اسکولوں کی زمینات ، کھیل کے میدان ، پارکوں وغیرہ کی نشاندہی کی جارہی ہے جس پر عوام نے شدید برہمی ظاہر کی ہے۔ قانون کے مطابق ان مقامات پر صرف بیت الخلا اور سیکورٹی روم کے علاوہ کچھ بھی تعمیر نہیں کیا جاسکتا، لیکن ان ضوابط کو قطع نظر کرتے ہوئے بی بی ایم پی اسکولوں ، کالجوں اور سرکاری اسپتالوں کے احاطوں میں اندرا کینٹین تعمیر کرنے کی پہل کرچکی ہے۔ قوانین کو پامال کرکے تعمیر کی گئی اندرا کینٹینوں کو کام کرنے نہ دینے کا بی جے پی نے تہیہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں وہ عنقریب عدالت سے رجوع ہونے کی بھی تیاری میں ہے۔ فی الوقت سرسی وی رامن نگر کے کگداس پورہ کے بھونیشوری نگر ، جیون بیمہ نگر کے منی بال بھون ، پلکیشی نگرکے خوشحال نگر وارڈ میں آنے والے سرکاری اسپتال کے احاطہ میں ، شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں آنے والے السور وارڈ کے ایس این ٹی روڈ پر شیشو وہار کے احاطہ میں وسنت نگر وارڈ میں کنٹونمنٹ ریلوے اسٹیشن سے متصل ، سمپنگی رام نگرم وارڈ نرپتنگا روڈ پر ، بنپا پارک کے قریب چک پیٹ میں جے سی روڈپارکنگ کامپلکس میں چامراج پیٹ حلقہ میں میسور روڈ ویٹرنری اسپتال میں ، شانتی نگر کے جوگو پالیہ وارڈ میں ، ریفرل اسپتال کے قریب ، گاندھی نگر کے کلا پارک اور کھیل کے میدان میں ، بی ٹی ایم پی لے آؤٹ کے کورمنگلا انڈسٹریل لے آؤٹ میں اور بسون گڈی کے جنکے پارک میں اندرا کینٹینوں کی تعمیر کی جارہی ہے۔ اس پر عوام کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...

پرجو َل ریونّا پارٹی سے معطل ، ملک سے فرار پر سوال، قومی خواتین کمیشن حرکت میں آیا، رپورٹ مانگی

کرناٹک میں   این  ڈی اے کے ایم پی اور موجودہ امیدوار  پرجول ریونّا  کےسیکس اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد  بی  جےپی اور شیوسینا کیلئے اپنا منہ چھپانا مشکل ہوگیا ہے مگر دونوں ہی پارٹیاں ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُلٹا کانگریس کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

کرناٹک میں’’ پرجول ریونّا ‘‘ کا اسکینڈل ملک کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل؛ وائرل ویڈیو زاور پین ڈرائیو کا چرچا

پچھلے چار پانچ دنوں سے ریاست کرناٹک میں وائرل ویڈیو اور پین ڈرائیو کا چرچا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  بہت سے فحش ویڈیوز وہاٹس ایپ گروپس میں گردش کر رہے ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ایک پین ڈرائیو ہے جس میں ہزاروں ویڈیوز موجود ہیں۔ ریاستی حکومت نے معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی کو ...

پرجول ریونّا جے ڈی ایس سے معطل، ریاست کی حکمراں کانگریس کی گھیرا بندی سے پارٹی بیک فٹ پر

جے ڈی ایس لیڈر اور ہاسن سے این ڈی اے کے امیدوار پرجول ریوناّ کی خواتین کے ساتھ فحش ویڈیوز نے کرناٹک ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ ان ویڈیوز کے منظرعام پر آنے کے بعد حکمراں کانگریس نے جے ڈی ایس و بی جے پی سے سخت سوالات کیے جس کے بعد جے ڈی ایس نے پرجول کو پارٹی سے ...