انتخابات کے اعلان نے کابینہ میں ردوبدل کو پھر ٹال دیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th October 2018, 8:57 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،6؍اکتوبر(ایس او نیوز) الیکشن کمیشن کی طرف سے آج پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے ساتھ ریاست کے تین لوک سبھا حلقوں ، شیموگہ ،منڈیا اور بلاری اور دو اسمبلی حلقوں جمکھنڈی اور رام نگرم کے ضمنی انتخابات کی تاریخ کے ا علان کے ساتھ ہی ریاستی کابینہ میں ردوبدل ایک بار پھر کھٹائی میں پڑ گیا۔ حالانکہ یہ قیاس کیاجارہاتھا کہ اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں دس یا بارہ تاریخ کو وزیر اعلیٰ کمار سوامی اپنی کابینہ میں ردوبدل کردیں گے۔ خود کمار سوامی نے یہ واضح اشارہ دیاتھاکہ کانگریس اعلیٰ کمان کی منظوری اگر ہوتو وہ کابینہ میں ردوبدل کرنے کے لئے تیار ہیں، لیکن اس دوران آج پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے ساتھ ریاست کے تین لوک سبھااور دو اسمبلی حلقوں کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطے کے نفاذ کردیا۔ یہ انتخابی ضابطہ آج سے لے کر ووٹوں کی گنتی ختم ہونے تک یعنی 15دسمبر تک لاگو رہے گا اور اس مدت کے درمیان ریاستی کابینہ میں ردوبدل کا کوئی امکان نہیں رہا ہے۔ اس دوران ریاستی کابینہ میں ردوبدل کے متعلق آج کمارسوامی نے کانگریس اعلیٰ کمان سے بھی تبادلۂ خیال کیا ، آج دہلی میں وزیراعلیٰ نے صدر کانگریس راہل گاندھی سے ملاقات کی، بتایاجاتاہے کہ اس ملاقات کے دوران راہل گاندھی نے بھی کمار سوامی کو کابینہ میں ردوبدل کے خلاف مشورہ دیا اور کہاکہ فی الوقت کوئی ردوبدل نہ کیا جائے۔ بتایاجاتاہے کہ جے ڈی ایس کا ایک طبقہ بھی ریاستی کابینہ میں توسیع کے خلاف تھا، اور اس طبقے کا ماننا تھاکہ ضمنی انتخابات کے بعد ہی کابینہ میں ردوبدل انجام دیا جائے۔اس دوران الیکشن کمیشن کی طرف سے تاریخوں کے اعلان کے ساتھ وزیراعلیٰ کمار سوامی کو راحت کی سانس لینے کا موقع مل گیا۔ اس دوران بتایاجاتاہے کہ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری انچارج کرناٹک وینو گوپال 8؍اکتوبر کو دورۂ بنگلور پر آرہے ہیں ، اس مرحلے میں وہ سابق وزیراعلیٰ سدرامیا، نائب وزیراعلیٰ پرمیشور ، کے پی سی سی صدر دنیش گنڈوراؤ اور دیگر لیڈروں سے تبادلۂ خیال کریں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...