اودھم پور میں بس پلٹی ، 8مسافر شدید زخمی
اودھم پور، 29 نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جموں و کشمیر کے اودھم پور ضلع میں ایک بس سڑک سے پھسل کر پلٹ گئی۔ اس حادثہ میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس انتظامیہ نے آج یہ اس کی اطلاع دی ، یہ حادثہ گزشتہ دیر رات پیش آیا ۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ پولس انتظامیہ اس کی تفتیش کر رہی ہے کہ بس کے پلٹنے کی کیا وجہ تھی ، بعض مسافروں کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے شراب پی رکھی تھی تو بعض کا کہناہے کہ برف باری کی وجہ سے سڑک پر پھسلن بن گئی تھی جس کی وجہ سے بس بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی ، الغرض جو بھی وجہ ہو پولس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ہم جلد ہی اس کی تہہ تک پہنچیں گے ۔