سمندری طوفان اوکھی نے تمل ناڈو میں مچائی تباہی ، اب تک 8 اموات ،200ماہی گیر لاپتہ ، اسکول کالج بند

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st December 2017, 11:50 PM | ملکی خبریں |

تیروننت پورم ،یکم ؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)تمل ناڈو میں اوکھی طوفان آجانے کے نتیجے میں آٹھ لوگوں کے ہلاک اور بہتوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ 2004 کی خوفناک یادیں تازہ کر دینے والایہ طوفان اب کیرالہ اور لکش دیپ کی طرف بڑھ گیا ہے۔خوفناک رنگ اختیار کر چکے اس طوفان کی وجہ سے تمل ناڈو کے کئی حصوں اور چنئی سیٹی میں کل رات سے مسلسل بارش نے زندگی درہم برہم کر رکھی ہے۔ اس کی وجہ سے تمل ناڈو کے جنوبی اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔زبردست بارش کی وجہ سے چنئی، تروللور، کانچی پورم، وللوپورم، پڈوکوٹئی، ڈنڈگل، کنیا کماری، ترینلویلی، توتیکورن، سیلم، تھینی اور تیرونناملای سمیت 13 اضلاع کے علاوہ نیلگریج اور شیوگنگا کے کچھ حصوں میں اسکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق جنوب مشرقی بحیرہ عرب کا یہ طوفان خوفناک شکل اختیار کر کیمسلسل شمال مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے۔ محکمہ کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران اوکھی لکش دیپ کے زیادہ تر حصوں میں سنگین شکل اختیار کر سکتا ہے۔ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران اس کے شمال اور شمال مشرقی علاقے کی جانب بڑھنے کا خدشہ ہے۔ کیرالا کے ساحلی علاقوں میں سیاحوں کو سمندر سے دور رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔ہندستان اور سری لنکا کو زد میں لینے والے جھکڑوں کی زد میں آکر سری لنکا میں بھی سات لوگوں کے مرنے کی خبر ہے ۔ اس طوفان کی رفتار 130 کلومیٹر فی گھنٹہ بتائی جا رہی ہے۔ جنوبی مشرقی سمندری علاقے میں ماہی گیروں کی لاپتہ کشتیوں کی تلاش کے لیے جنگی جہازوں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کوئی 200 ماہی گیر لاپتہ ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔