اساتذہ کے تبادلوں پر روک کی رپورٹ غلط: تنویر سیٹھ
بنگلورو،10؍جنوری (ایس او نیوز)اساتذہ کے تبادلہ کو لے کرمیڈیا نے یہ رپورٹ شائع کی تھی کہ 2017-18اور سکینڈری وزیر تعلیم تنویر سیٹھ نے اس رپورٹ کا خلاصہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس عمل پر روک نہیں لگائی گئی ہے بلکہ تاریخیں ملتوی کی گئی ہیں۔ایک نوٹ میں انہوں نے بتایا کہ محکمہ نے آن لائن کے ذریعہ درخواستوں کو روانہ کرنے کیلئے 10جنوری سے 20جنوری تک کی تاریخ مقرر کی تھی اس میں بھی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ قدم اساتذہ کی گزارش پر کیا گیا ہے ۔اس دوران دستاویزات کی جانچ کی جائیں گی جس کیلئے ایک مہینہ درکار ہوتا ہے ۔20فروری کو یہ عمل مکمل ہوگا۔تنویر سیٹھ نے بتایا کہ تبادلہ کا عمل جس میں کونسلنگ بھی شامل ہے 20مارچ تک مکمل کردیا جائے گا۔ ان کے مطابق ٹیچروں اور ان کے خاندان والوں کی خواہش کے مطابق ان کو نئے پوسٹوں پر یکم جون سے پہلے رپورٹ کرنے کی ضرورت نہیں۔