خشک سالی سے نمٹنے مرکز فوراً رقم جاری کرے: سدرامیا 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 17th January 2017, 8:34 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور:17/جنوری(ایس او نیوز) ریاست میں خشک سالی سے نمٹنے کیلئے مرکزی حکومت کی طرف سے جو امدادی رقم جاری کرنے کا اعلان ہوا ہے وہ رقم ابھی ریاست کو نہیں ملی ہے۔ یہ بات آج وزیراعلیٰ سدرامیا نے بتائی۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت نے مرکز سے 4702کروڑ روپیوں کی امداد کا مطالبہ کیا تھا لیکن مرکز نے اس میں سے 1787 کروڑ روپے منظور کئے، تاہم اس میں سے اب تک کوئی رقم جاری نہیں کی گئی ہے۔ مرکز سے گذارش کی جائے گی کہ جلد از جلد یہ رقم جاری کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی طرف سے خشک سالی سے نمٹنے کیلئے جتنی رقم جاری کی جارہی ہے وہ ناکافی ہے، مزید فنڈ جاری کرنے کیلئے وزیر اعظم کو ایک مکتوب روانہ کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حال ہی میں شہر میں منعقدہ پرواسی بھارتیہ دیوس کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی سے انہوں نے خود گذارش کی تھی کہ مزید امداد فراہم کی جائے، لیکن انہوں نے اس پر کوئی جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہاکہ ریاست بھر میں شدید خشک سالی کے سبب حکومت نے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کا سروے اور فصلوں کو ہوئے نقصان کا اندازہ لگانا شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام تفصیلات یکجا کرنے کے بعد خسارہ کے اعداد وشمار کی بنیاد پر مرکز سے مزید امداد طلب کی جائے گی، اور خشک سالی سے نمٹنے کیلئے مزید سخت قدم اٹھائے جائیں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...