بینگلور میں فلیکس اور بیانرس ہٹانے کی مہم تیز؛ بیانر لگانے والوں کے خلاف بلامروت کارروائی: میئر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th August 2018, 12:09 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔4؍اگست(ایس او نیوز) شہر بھر میں غیر قانونی طور پر لگائے جانے والے فلیکس اور بیانروں کوہٹانے کے لئے برہت بنگلور مہانگر پالیکے کے انتظامیہ کو ہائی کورٹ کی سخت وارننگ کا اثر یہ ہوا کہ پچھلے دو دنوں سے شہر بھر میں جنگی پیمانے پر فلیکس اور بیانرس ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔ بی بی ایم پی کی طرف سے دئے گئے اعداد وشمار کے مطابق اب تک 25 ہزار سے زائد مقامات سے فلیکس اور بیانر اکھاڑ پھینکے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بی بی ایم پی کی طرف سے فلیکس اور بیانر لگانے والوں کے خلاف مقامی پولیس تھانوں میں ایف آئی آر درج کرنے کا سلسلہ بھی آگے بڑھایا جارہا ہے۔

شہر کے میئر سمپت راج نے کہا کہ منظوری کے بغیر شہر بھر میں جن لوگوں نے بھی فیکس اور بیانرس لگائے ہیں ان کی فہرست تیار کی جائے اور فلیکس اور بیانرس ہٹائے جانے کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی پہل انہیں ایک واٹس اپ پیغام کے ذریعے کی جائے۔ساتھ ہی جس علاقے سے فلیکس اور بیانر ہٹایا گیا ہے وہاں عہدیدار سے دریافت کیاجائے کہ اس بیانر کو ہٹانے کے لئے کارروائی پہلے کیوں نہیں کی گئی ، اگر وہ جواب نہ دے پایا تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ میئر نے ورتور علاقے میں فلیکس اور بیانر ہٹائے نہ جانے کی شکایت ملنے کے بعد بی بی ایم پی میں حکمران پارٹی لیڈر ایم شیوراج کے ہمراہ ورتور کا دورہ کیا اور بذات خود فلیکس اور بیانرس ہٹانے کی مہم شروع کرنے کے ساتھ اس مہم کے متعلق لاپروائی برتنے والے افسروں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

شہر کے کرشنا راج پورم کے قریب ٹن فیکٹری علاقے میں فلیکس اور بیانر ہٹانے بی بی ایم پی کی کارروائی کے دوران افسروں اور عملے پر کچھ شر پسندوں کے حملوں کی اطلاع پاکر میئر نے وہاں کا بھی دورہ کیا اور یہاں ہنگامہ آرائی کے باوجود بھی فلیکس اور بیانر ہٹائے جانے پر انہوں نے عملے کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہاکہ بی بی ایم پی نے شہر میں جو منظور شدہ ہورڈنگس مقرر کئے ہیں ان کے علاوہ کہیں فلیکس یا بیانر نظر آئے تو اسے بلامروت ہٹادیا جائے۔ یہ خاطر میں نہ رکھا جائے کہ فلیکس اور بیانر میں جس شخصیت کی تصویر ہے اس کا سیاسی اثر ورسوخ کیا ہوگا۔ عدالت کے حکم کے مطابق فلیکس اور بیانر ہٹانے کی کارروائی بلامروت ہونی چاہئے۔ انہوں نے بی بی ایم پی افسروں اور عملے سے کہا کہ وہ بے خوف وخطر اس مہم کا حصہ بنیں اور شہر کو بدنما فلیکس اور بیانروں سے پاک کرکے شہر کی خوبصورتی بحال کی جائے۔ اس مہم کوآگے بڑھانے میں بی بی ایم پی کی طرف سے ہر ممکن مدد دی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...