بنگلور میں پینے کے پانی کی بڑھتی ہوئی مشکلات،کاویری ڈیڈ اسٹوریج کا پانی استعمال کرنے پر غور:ایم بی پاٹل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd February 2017, 2:41 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21؍فروری(ایس او نیوز)ریاستی وزیر برائے آبی وسائل ایم بی پاٹل نے کہا کہ شہر بنگلور میں پانی کی شدید قلت کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے کرشنا راجہ ساگر ڈیم کے ڈیڈ اسٹوریج کے دو تا تین ٹی ایم سی فیٹ پانی کو استعمال میں لانے پر غور کرنا شروع کردیا ہے ۔ آج اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوء یانہوں نے کہاکہ شہر بنگلور میں پانی کی قلت کے معاملے سے بی ڈبلیو ایس ایس بی کو آگاہ کرایا جاچکا ہے، اور یہ ہدایت دی گئی ہے کہ عوام میں پانی کو احتیاط سے استعمال کرنے کے متعلق فوری طور پر بیدار ی مہم چلائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ فی الوقت کاویری طاس کے کرشنا راجہ ساگر اور کبنی ڈیم میں ڈیڈ اسٹوریج کا پانی بنگلور کیلئے استعمال کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ اس پر چالیس کروڑ روپیوں کا خرچ آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ دونوں آبی ذخائرمیں تقریباً پانچ ٹی ایم سی فیٹ پانی ڈیڈ اسٹوریج سے ملنے کی توقع ہے۔ اگر اس پانی کو استعمال کیا جائے گا تو فوری طور پر بنگلور میں پانی کی قلت سے نمٹا جاسکتا ہے، لیکن آنے والے دنوں میں پانی کا مسئلہ اور پیچیدہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے پینے کے پانی کی قلت کو دیکھتے ہوئے زرعی سرگرمیوں کیلئے کاویری سے پانی کی فراہمی معطل کردی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...