کرناٹک کے عازمین حج کیلئے قرعہ اندازی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th January 2018, 10:44 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍جنوری (ایس او نیوز) اس مرتبہ سفرحج کیلئے کرناٹک سے عازمین حج کا انتخاب کرنے ہفتہ 20 جنوری شام 6بجے ودھان سودھا کے بینکوئٹ ہال میں آن لائن قرعہ اندازی منعقد ہے ۔ ریاستی وزیر اعلیٰ کے سدارامیا آن لائن قرعہ اندازی کا افتتاح کریں گے ۔ کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کے ای او سی فراز خان نے یہ اطلاع دی ہے ۔ اس مرتبہ ریاستی حج کمیٹی کو عرضیاں حاصل کرنے کی آخری تاریخ 22دسمبر 2017 تک 18427 عرضیاں موصول ہوئی ہیں (جن میں 20بچے بھی شامل ہیں) 70برس سے زیادہ عمر کے عرضی گزاروں اورچوتھی مرتبہ درخواست دینے والوں اور بغیر محرم خواتین کو قرعہ کے بغیر قرعہ کے منتخب کرلیا جائے گا۔ریاست کرناٹک کے لئے 6624 حاجیوں کا کوٹہ مقرر ہے ۔ ان میں سے 5938 خوش نصیب عازمین حج کا انتخاب کل قرعہ اندازی کے ذریعہ کیا جائے گاجو عرضی گزارقرعہ اندازی کا عمل دیکھنے کے خواہشمند ہیں ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ریاستی حج کمیٹی سے جاری حج پلگریم اکنالجمنٹ لیٹر کے ساتھ اپنا کوئی اصل تصویر والا شناختی کارڈ ساتھ لائیں ۔ودھان سودھا کے گیٹ پر یہ دستاویزدکھانا ضروری ہے ۔ ایک کور کے لئے ایک فرد یعنی ہیڈآف کوریا کوئی ایک عرضی گزار کیلئے داخلہ کی اجازت ہے ۔منتخب عازمین حج کا نتیجہ حج کمیٹی آف انڈیا کے ویب سائٹ www.hajcommittee.com اورwww.karhaj.inکرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کے ویب سائٹ پر جاری کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...