ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ نے شکرتال گھاٹ پر بہاؤ میں تیزی لانے پر تبادلہ خیال کی خاطر میٹنگ کی 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 17th August 2018, 3:27 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:16/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)  آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کے احیاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ نے آج شکرتال گھاٹ پر پانی کے بہاؤ میں تیزی لانے کے معاملے پر ایک میٹنگ کی صدارت کرتیہوئے اترپردیش اور اتراکھنڈ کے آبپاشی کے محکموں کے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ دریائے گنگا کی معاون ندی سلونی میں مظفر نگر ضلع میں شکرتال گھاٹ پر بہاؤ میں تیزی لانے کی خاطر تجاویز پیش کریں۔دریائے سلونی میں کئی برسوں سے بہاؤ میں کافی کمی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے وہاں کے مقامی باشندوں اور ان عقیدت مندوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو گھاٹ پر پوجا پاٹ یا دیگر رسومات ادا کرنے کے لئے آتے ہیں۔ دریائے سلونی میں بن گنگا کے ذریعے پشچم بھانا نالا کے ذریعے پانی آتا ہے۔البتہ پشچم بھانا نالا اور بَن گنگا ، دونوں دریاؤں کو پشچم بھانا نالا کے دہانے پر پشتے کی تعمیر کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے اور یہ پشتے مانسون کے موسم میں آس پاس کے علاقوں کو سیلاب سے بچانے کے لئے تعمیر کئے گئے ہیں۔میٹنگ کے دوران اترپردیش اور اتراکھنڈ کے نمائندوں اور عہدیداروں نے گھاٹ پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ کرنے کے خاطر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس سلسلے میں جو مشورے دیئے گئے ان میں بَن گنگا دریا اور پشچم بھانا نالا پر خصوصی ڈھانچے کی تعمیر، دھنولی پر اپر گنگا نہر سے پانی جاری کرنا اور دریائے سلونی کی گاد نکال کر اس کی پانی لانے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا شامل ہے۔بین محکمہ جاتی ٹیم کی ایک مطالعاتی رپورٹ میں پشچم بھانا نالا پر دروازوں والے ایک ڈھانچے کی تعمیر کی تجویز کی حمایت کی گئی ہے، جس پر 33.86 کروڑ روپے کی لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ نے اس سلسلے میں عہدیداروں کو ایک تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے، تاکہ لوگوں کو درپیش پریشانی کو کم کرنے کی خاطر مناسب اور بروقت کارروائی کی جاسکے۔اس میٹنگ میں اتراکھنڈ حکومت کے آبپاشی کے وزیر جناب ستیہ پال مہاراج، بجنور کے ممبر پارلیمنٹ بھارتندر سنگھ، آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کے احیاء کی وزارت کے سیکریٹری جناب یوپی سنگھ، صاف گنگا کے قومی مشن کے ڈائریکٹر جنرل جناب راجیو رنجن مشرا ، مرکزی آبی کمیشن ، سی جی ڈبلیو ڈی، ڈبلیو اے پی سی او ایس ، اترپردیش کے آبپاشی محکمے، اتراکھنڈ کے آپباشی محکمے کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔