پرمیشور صرف دودن بلگاوی سیشن میں شریک رہے
بلگاوی،24/نومبر (ایس او نیوز) بلگاوی میں منعقد ہونے والی ریاستی لجسلیٹرس کے سرمائی اجلاس میں اکثر اراکین اسمبلی اور کونسل حاضر نہیں رہے۔ حکمران پارٹی کے اراکین کو بارہا وزیراعلیٰ سدارامیا کی ہدایت کے باوجود اکثر کانگریس لجسلیٹرس ایوان کی کارروائی سے دور رہے۔ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے صدر ڈاکٹر جی ۔پرمیشور جو حکمران پارٹی کے ریاستی صدر ہیں انہوں نے بھی دو دنوں کا وقت ایوان میں گزارا۔ بلگاوی سورنا ودھان سودھا میں منعقدہ کانگریس لجسلیٹرس پارٹی (سی یل پی) اجلاس میں بھی ڈاکٹر پرمیشور نے شرکت نہیں کی لیکن وہ اس غیر حاضری کو اپنی مصروفیات بتارہے ہیں۔ سیشن اور سی یل پی اجلاس سے اہم ڈاکٹر پرمیشور کی دیگر کیا مصروفیات تھیں یہ پرمیشور ہی بہتر جانتے ہیں۔