پارلیمانی انتخابات سے پہلے یا بعد تیسرا محاذ قائم ہوسکتاہے:دیوے گوڈا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th July 2018, 10:55 AM | ریاستی خبریں |

ہبلی،16؍جولائی(ایس او نیوز) سابق وزیراعظم وجنتادل سکیولر کے قومی صدر ایچ ڈی دیوے گوڈا نے بتایاکہ آنے والے پارلیمانی اور ضلع وتعلقہ پنچایت انتخابات کے لئے پارٹی کو تیار اور منظم کرنے کے مقصد کے تحت ہبلی کے دورہ پر آئے ہیں۔

یہاں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیوے گوڈا نے اس خیال کا اظہار کیااور کہاکہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں شمالی کرناٹک علاقہ میں جنتادل سکیولر کو حسب توقع نتائج نہیں ملے۔

انہوں نے بتایاکہ ایچ ڈی کمار سوامیپر اب وزیراعلیٰ کی ذمہ داری ہے اور انہیں وقت نہیں ملتا۔ اس لئے ریاستی دورہ کرکے پارٹی کو منظم کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے بتایاکہ تیسرے محاذ کا قیام ابھی نہیں ہواہے۔ این ڈی اے کے علاوہ تمام رہنما بنگلور میں اکٹھا ہوئے۔ ملک کی چند ریاستوں میں علاقائی پارٹیوں کی طاقت زیادہ ہے جبکہ دیگر چند ریاستوں میں صرف کانگریس اور بی جے پی پارٹیاں ہیں۔ پارلیمانی انتخابات سے پہلے یا بعد چند پارٹیوں کے درمیان اتحاد ہوسکتاہے۔ ایک سوال کے جواب میں دیوے گوڈا نے بتایاکہ شیوسینا اور بی جے پی کے درمیان اتحاد ابھی واضح نہیں ہواہے۔

انہوں نے کہاکہ ریاستی بجٹ میں شمالی کرناٹک کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوئی ہے۔ ان کے دور میں اس علاقہ کی ترقی ہوئی، سدارامیا جس وقت وزیراعلیٰ تھے شمالی کرناٹک کے لئے کتنے وزراء دیئے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ لسانی صوبوں کے بعد شمالی کرناٹک کے لئے کتنی رقم جاری ہوئی ہے۔ اس کا حساب طلب کیا جائے گا۔ اس موقع پر جنتادل سکیولر کے قومی جنرل سکریٹری ظفراﷲ خان اور دیگر مقامی رہنما موجود رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...