طالبات صرف بات نہیں بلکہ اپنے عمل سے اپنی صلاحیت کو ثابت کریں: جنرل ضمیر الدین شاہ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 24th March 2017, 8:50 PM | ملکی خبریں |

علی گڑھ:24/مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) علی گڑ ھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ نے فیڈریشن آف علی گڑھ الیومنائی ایسو سی ایشن، یو ایس اے کے تعاون سے ویمنس کالج میں قائم کوچنگ اینڈ گائڈئینس سیل کا افتتاح کرتے ہوئے طالبات سے کہا کہ وہ صرف بات ہی نہیں بلکہ اپنے عمل سے اپنی صلاحیت کو ثابت کریں۔    جنرل شاہ نے کہا کہ کسی بھی کیریئر کا انتخاب کرنے سے قبل اس امر کو یقینی بنالینا چاہئے کہ ان کی دلچسپی بھی اس میدان میں ہو۔ وائس چانسلر نے غلطیوں سے سیکھ کر ایک ٹیم پلیئر بننے اور وقت کا صحیح استعمال کرتے ہوئے تکنیک کی مدد مثلاً”کنڈل“ کا استعمال کرکے زیادہ سے زیادہ کتب کے مطالعہ کا مشورہ دیا۔اس موقعہ پر فیڈریشن آف علی گڑھ الیومنائی ایسو سی ایشن(ایف اے اے اے)، یو ایس اے کی نمائندہ اور عبداللہ کالج کی سابق طالبہ ڈاکٹر سعدیہ چغتائی نے اپنے دورِ طالب علمی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے اپنی کامیابی کا سہرا یہاں کے اساتذہ کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ پختہ اعتماد اور مسلسل محنت سے کسی بھی ہدف کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے فیڈریشن آف علی گڑھ الیومنائی ایسو سی ایشن یو ایس اے کے طریقہئ کار اور یتیم بچوں کی تعلیم کی سمت میں کی جارہی کاوشوں کی مختصر تفصیلات پیش کیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔