امبانی کی دختر کی شادی میں ڈی کے شیوکمار کی شرکت پر بی جے پی کو اعتراض

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th December 2018, 2:40 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍دسمبر، (ایس او نیوز) معروف صنعت کار ریلائنس گروپ کے سربراہ مکیش امبانی کی دختر کی شادی میں ریاستی وزیر برائے آبی وسائل ڈی کے شیوکمار کی شرکت کو سیاسی رنگ دیتے ہوئے بی جے پی نے ان کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

بی جے پی کے ریاستی قائدین نے یہ حوالہ دیتے ہوئے ایک طرف صدر کانگریس راہل گاندھی ہر دن ریلائنس گروپ کے سربراہوں امبانی کو برا بھلا کہتے ہیں تو دوسری طرف انہیں کی پارٹی سے وابستہ ڈی کے شیوکمار نے امبانی کی دخترکی شادی میں شرکت کی ہے اس بارے میں راہل گاندھی کو سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی کے شیوکمار کو وزارت سے برطرف کردینا چاہئے۔

بی جے پی کے ترجمان پرکاش نے کہا ہے کہ ایک طرف راہل گاندھی ہر بار امبانی پر چوری کا الزام لگاتے ہیں تو دوسری طرف ان لوگوں کے ساتھ ڈی کے شیوکمار دکھائی دے رہے ہیں جن کو راہل گاندھی چور کہتے ہیں۔ امبانی کا حوالہ دے کر بارہا راہل گاندھی وزیر اعظم مودی کو نشانہ بناتے ہیں اب جو تصاویر میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں ان میں ڈی کے شیوکمار امبانی کے گلے لگ رہے ہیں۔

صدر کانگریس کو بتانا چاہئے کہ اس بارے میں ان کی کیا رائے ہے۔ امبانی کو رافیل جنگی طیارے کا ٹھیکہ دئے جانے کو بنیاد بناکر بارہا مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کی جارہی ہے۔ اب راہل گاندھی کی نظروں میں جو لٹیرے ہیں ان کے ساتھ ڈی کے شیوکمار نظر آرہے ہیں ۔ راہل گاندھی کو بتانا چاہئے کہ ڈی کے شیوکمار امبانی کی تقریب میں کیوں گئے؟۔

راہل گاندھی نے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ بنگلور کی ایک کمپنی ایچ اے ایل سے رافیل کا ٹھیکہ چھین کر مرکزی حکومت نے انیل امبانی کی ناتجربہ کار کمپنی کے حوالے کردیا ہے، اس معاملے میں رشوت خوری کا الزام بھی لگایا جارہاہے۔ پرکاش نے کہاکہ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں مرکزی حکومت کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اگر واقعی رافیل سودے میں گھپلہ ہوا ہے تو راہل گاندھی کو چاہئے کہ الزام تراشیوں کی بجائے ثبوت پیش کریں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...