ریاستی حکومت کی تعریف کے پل باندھتے ہوئے یوگی کے کرناٹک دورہ کو لے کر اقبال احمد سرڈگی کا بیان؛ یوگی کا انتخابی دورہ فائدہ مند نہیں ہوگا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th May 2017, 6:30 AM | ریاستی خبریں |

گلبرگہ28مئی(ایس او نیوز) ریاستی کانگریس حکومت کی تعریف کے پل باندھتے ہوئے اورحکومت کی جانب سے جاری کئی ایک اسکیموں کا تذکرہ کرتے ہوئے رکن قانون سازکونسل کرناٹک،و سابق ایم پی ممتاز کانگریسی قائد ،ماہر تعلیم و دانشورالحاج اقبال احمد سرڈگی نے کہا کہ  اس سال کے ریاستی حکومت کے بجٹ سے بھی کرناٹک کے عوام کافی حد تک مطمئن ہیں۔ اقبال احمد سرڈگی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  چیف منسٹر اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ کے انتخابی دورہ کرناٹک سے بی جے پی کو کوئی فائیدہ نہیں ہوگاکیوں کہ ابھی انھیں چیف منسٹربن کرچنددن ہی گزرے ہیں کہ اتر پردیش میں کافی گڑبڑشروع ہوگئی ہے ،عوامی طبقات میں کافی ہلچل مچی ہوئی ہے۔اتر پردیش میں دلتوں اورمسلمانوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہورہاہے۔دلتوں اورمسلمانوں پرظلم ڈھائے جارہے ہیں۔لیکن حکومت ان مظالم اور زیادتیوں کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھارہی ہے ۔ ایسے حالات میں جب کہ خود اترپردیش کے لوگ بی جے پی کی قیادت سے مطمئین نہیں ہیں وہاں کے چیف منسٹرکرناٹک کا انتخابی دورہ کرکے کیا کرسکیں گے۔ یہاں کے لوگ کیسے ان کی باتوں پر اعتمادکریں گے  ؟

الحاج اقبال احمدسرڈگی کے مطابق کرناٹک میں جنتا دل سیکولر اور کانگریس کے مابین انتخابی اتحاد کے بارے میں کوئی بات واضح نہیں ہوسکی ہے۔ کانگریس ہائی کمان ہی اس کا فیصلہ کرسکتی ہے۔ اضلاع گلبرگہ،بیدر،رائچور،کوپل،یادگیر اور بلاری پرمشتمل علاقہ حیدر آبادکرناٹک کی ترقی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے الحاج اقبال احمدسرڈگی نے کہا کہ رکن پارلیمینٹ،گلبرگہ و سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے کی ذاتی دلچسپی اور بھر پور توجہ دینے کے سبب عرصہ دراز سے پس ماندہ علاقہ حیدر آباد کرناٹک میں کافی نمایاں تبدیلیاں ہوئی ہیں ۔

ڈاکٹر کھرگے صاحب کے کارناموں کو عو ام نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں ۔ سب سے پہلے تو یہ کہ علاقہ حیدر آبادکرناٹک کی تاریخی پسماندگی کے لئے ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے نے اپنی سیاسی تجربہ کاری ، دور اندیشی اور زبردست حکمت سے کام لیتے ہوئے اس علاقہ کو خصوصی مراعات دلانے ، یہاں کے روزگار اور تعلیم کے میدانوں میں پسماندی کوختم کروانے کے لئے مرکزی حکومت سے زبردست نمائیندگی کی اور اپنے سیاسی رفقاء سابق چیف منسٹر دھرم سنگھ وغیرہ کے ساتھ مل کر پارلیمینٹ میں علاقہ حیدر آبادکرناٹک کے لئے خصوصی مراعات فراہم کرنے کے ضمن میں دستورہندکی ترمیمی دفعہ 371 J منظور کروائی ۔ڈاکٹر کھرگے کایہ اتنا بڑاکارنامہ ہے کہ یہاں کے عوام اسے کبھی فراموش نہیں کرسکیں گے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...