ڈائری معاملہ کی سی بی آئی جانچ کرانے یڈیورپا کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th February 2017, 10:58 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍فروری(ایس او نیوز)سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا نے کہاکہ کانگریس اعلیٰ کمان کو بھاری رقم ادا کئے جانے کے متعلق رکن کونسل گووند راج کے گھر سے جو ڈائری بر آمد ہوئی ہے، ریاستی حکومت فوری طور پر اس کی سی بی آئی جانچ کرائے۔ نہ صرف گووند راج کی ڈائری بلکہ بی جے پی رکن کونسل لہر سنگھ کے گھر سے ضبط شدہ ڈائری کی بھی سی بی آئی کے ذریعہ جانچ کرائی جانی چاہئے۔ اخباری نمائندوں سے با ت چیت کرتے ہوئے یڈیورپا نے کہاکہ مرکزی حکومت سے انہوں نے بھی یہ گذارش کی ہے کہ اس ڈائری کی سی بی آئی کے ذریعہ جانچ کرائی جائے۔ یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ آنے والے دنوں میں بی جے پی ریاست کے اقتدار پر قبضہ کرے گی،یڈیورپا نے کہاکہ اقتدار سنبھالتے ہی وہ ریاست کے تمام کسانوں کے قرضہ جات معاف کردیں گے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت نے اس سے پہلے دومرتبہ کسانوں کے قرضہ جات معاف کئے ہیں۔ 2018کے اسمبلی انتخابات میں بھی پارٹی اسی وعدہ کے ساتھ ووٹ طلب کرے گی۔ یڈیورپا نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سدرامیا کی طرف سے 15مارچ کو جو بجٹ پیش ہونے جارہا ہے اس میں اگر انہوں نے کسانوں کے قرضہ جات معاف کرنے کا اعلان نہیں کیا تو ان کے خلاف تحریک میں مزید شدت لائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے کسانوں کے قرضہ جات معاف کرنے میں کسی طرح کی مالی رکاوٹ درپیش نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر بات کیلئے ریاستی حکومت کی طرف سے غیر ضروری طور پر مرکز کو ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔ اس بار کسانوں کے قرضہ جات معاف کرنے کیلئے مرکز سے رقم کی ضرورت نہیں، بلکہ ریاستی حکومت کے پاس ہی اتنے وسائل موجود ہیں کہ وہ اپنے طور پر رعیتوں کے قرضہ جات معاف کرسکتی ہے۔ کانگریس اعلیٰ کمان کو مبینہ رشوت کے معاملے میں یڈیورپا نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سمیت کانگریس کے بیشتر لیڈر پچھلے تین دن سے روپوش ہوچکے ہیں ، اس سلسلے میں عوام اور میڈیا کی طرف سے اٹھنے والے سوالات کا جواب دینے کی طاقت ان لوگوں میں نہیں ہے۔ یڈیورپانے کہاکہ اس معاملے کی سچائی جب تک عوام کے سامنے نہیں آجاتی بی جے پی اپنی احتجاجی تحریک جاری رکھے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...