ریونا کے نازیبا تبصرہ پر دیوے گوڑا وضاحت کریں: چلوارایا سوامی
بنگلورو،12؍مارچ (ایس او نیوز) منڈیا لوک سبھا حلقہ کے انتخابات سے متعلق جے ڈی ایس کے ایچ ڈی ریونا کے بیان پر سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا کو اپنا ردعمل ظاہر کرنا ہوگا۔ اس بات پر اصرار سابق رکن اسمبلی اورکانگریس قائد چلوارایا سوامی نے کیا۔ نامہ نگاروں سے انہوں نے کہاکہ سمالتا امبریش پر کئے گئے قابل اعتراض تبصرہ پر وزیراعلیٰ کمارسوامی نے اپنے بھائی کی طرف سے معافی مانگی ہے۔ ان کے بیٹے نکھل کمار نے اداکارہ سے معافی مانگی ہے ۔لیکن سمالتا کے خلاف جے ڈی یس کے قائدین نے ہرطرح سے تنقید کی ہے۔ ریونا کی سمالتا پر تنقید اور اہانت آمیز بیان بازی کے بعد پیدا ہونے والے تنازع پر روک لگانے کی طاقت صرف دیوے گوڑا کو حاصل ہے، لیکن وہ خاموش ہیں ۔ریاست میں 37؍اراکین اسمبلی رکھنے والی جے ڈی ایس پارٹی کے قائدہی وزیراعلیٰ منڈیا کے سیاسی حالات سے متعلق کانگریس کے سینئر قائد ڈی کے شیوکمار نے ہمارے ساتھ بات چیت کی ہے لیکن کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہواہے۔ پارٹی کے اندرونی مسائل کے حل ہونے کے لئے ایک طویل وقت درکار ہوتا ہے۔