اکھلیش نے وزیر اعلی بننے کا کریڈٹ نیتا جی اور قسمت کودیا 

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 31st August 2016, 9:06 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 31؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اترپردیش جیسی بڑی ریاست میں سب سے کم عمر میں وزیر اعلی بننے والے اکھلیش یادو نے آج اپنی اس کامیابی کا کریڈٹ اپنے والد ملائم سنگھ یادو کے آشیرواد اور قسمت کو دیا ہے۔اکھلیش نے آج اسمبلی میں جذباتی لہجے میں کہا کہ مجھے یہ موقع نیتا جی(ملائم سنگھ )نے دیا ہے ، یہ قسمت ہے، کئی بار قسمت سے چیزیں مل جاتی ہیں ،د وسرے لوگوں کو اس عہدے تک پہنچنے کے لیے بہت جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔تقریبا ساڑھے چار سال پہلے 15؍مارچ 2012کو 38سال کی عمر میں سب سے کم عمر کے وزیر اعلی بنے اکھلیش نے ایوان میں 25سال یا اس سے زیادہ مدت تک رکن رہ چکے 10سینئر ممبران اسمبلی کواعزاز سے نوازنے کے بعد ایوان سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے بااعتماد لہجہ میں کہاکہ سیاست سے مشکل کوئی کام نہیں ہے ، جن ممبران اسمبلی نے 25یا اس سے زیادہ وقت تک ایوان کے رکن رہنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، انہوں نے یقیناًعوام کا دل جیتا ہو گا ۔اکھلیش نے مزاحیہ لہجے میں کہاکہ ہم تمام لوگ 25سال مکمل کریں ، تبدیلی قدرت کا قانون ہے ،تبدیلی آتی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہم دوبار ہ 2017میں اقتدار میں آئے۔واضح رہے کہ تقریبا 25سال میں اتر پردیش کی سیاست میں کوئی حکومت مسلسل دو بار اقتدار میں نہیں آئی ہے ۔وزیر اعلی نے آج ایوان میں جن 10اراکین اسمبلی کو ایوان میں 25یا اس سے زیادہ سالوں کے لیے اپنی خدمات کے لیے اعزاز سے نوازا ، ان میں اسمبلی کے اسپیکر ماتا پرساد پانڈے پارلیمانی امورکے وزیر اعظم خاں کے علاوہ اودھیش پرساد ،درگا پرساد یادو، نارائن سنگھ یادو، راجیو کمار سنگھ اور رام گووندر چودھری (ایس پی )کے علاوہ بی جے پی کے سریش کھنہ اور شیام سندر رائے چودھری اور بی ایس پی کے شیام سندر شرما شامل ہیں۔معزز اراکین کو وزیر اعلی اور اسمبلی صدر کی جانب سے شال اور تحائف پیش کئے گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔