تالابوں کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: سدرامیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th August 2017, 11:14 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍ اگست(ایس او نیوز؍ عبدالحلیم منصور)وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہاکہ ریاست کے کسی بھی تالاب کو حکومت ڈی نوٹی فائی نہیں کرے گی اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز ریاستی حکومت کے زیر غور ہے۔ آج ٹمکور کے مضافات میں ایچ ایم ایس تعلیمی اداروں کی طرف سے شروع کی گئی ایچ ایم ایس اسکول آف آرکیٹکچر کا سنگ بنیاد رکھنے اور فروغ ہنر تربیتی مرکز کا افتتاح کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تالابوں کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا کوئی منصوبہ ریاستی حکومت کے سامنے نہیں ہے اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز کابینہ کے سامنے لائی گئی ہے۔اس سلسلے میں اپوزیشن پارٹیوں کے پروپگنڈے کو سدرامیا نے فرضی قرار دیا۔ سابق وزیراعلیٰ یڈیورپا کی طرف سے انہیں جیل بھیجنے کے اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ پہلے یڈیورپا وہ ثبوت منظر عام پر لائیں جن کی بنیاد پر وہ مجھے جیل بھیجنے والے ہیں۔ جس وقت یڈیورپا اقتدار پر رہے تو متعدد گھپلوں میں ملوث ہوکر بحیثیت وزیراعلیٰ جیل چلے گئے، ریاست کی اس سے زیادہ بدنامی اور کیا ہوگی ؟ کرپشن میں لت پت ہونے کے باوجود یڈیورپا کے منہ سے اخلاقیات کی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔ انہوں نے کہاکہ یڈیورپا نے اپنے دور اقتدار میں جو دھاندلیاں کی ہیں وہ آج بھی ان کا پیچھا نہیں چھوڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی جیل بھیجنا اتنا آسان نہیں ہے۔ یڈیورپا کو اتنی قانونی سمجھ بوجھ ہونی چاہئے۔اگر مجھے جیل بھیجنے کے قابل ثبوت یڈیورپا کے پاس ہے تو فوری طور پر وہ اس ثبوت کو تحقیقاتی ایجنسیوں کے سپرد کردیں۔ انہوں نے کہاکہ یڈیورپا کی کارکردگی پر حال ہی میں امیت شا کی دھتکار کے نتیجہ میں یہ سب ہورہا ہے۔ یڈیورپا امیت شا کی دھتکار پر بھوکھلا گئے ہیں اور حکومت کو بدنام کرنے بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں۔ سدرامیا نے کہاکہ یڈیورپا کے خلاف ڈی نوٹی فکیشن معاملے میں ایف آئی آر ریاستی حکومت نے بے وجہ نہیں دائر کیا،بلکہ سی اے جی کی رپورٹ کی بنیاد پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔اسے انتقامی کارروائی نہ سمجھا جائے۔ ریاست میں مرکزی حکومت کی طرف سے کانگریسی وزراء کو ہراساں کرنے اور ان کے مقامات پر انکم ٹیکس کے چھاپے مارنے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ مرکزی حکومت عوام میں یہ تاثر قائم کرنا چاہتی ہے کہ کرناٹک کے وزراء بدعنوان ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی انکم ٹیکس افسر نے اب تک یہ نہیں کہاکہ کس وزیر کے گھر سے چھاپوں کے دوران کتنی رقم برآمد ہوئی۔ میڈیا اور اپوزیشن پارٹیاں محض قیاس آرائیوں کی بنیاد پر حکومت کو کٹہرے میں کھڑانے کی کوشش کررہی ہیں۔ ریاست میں خشک سالی سے نمٹنے کیلئے بادلوں کی تخم ریزی کے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ نے کہاکہ رواں سال بھی خشک سالی کے بادل ابھی سے منڈلانے لگے ہیں، اسے دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے 27 اگست سے تخم ریزی کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اندرا کینٹین میں گھٹیا معیار کا کھانا کھلائے جانے کی رپورٹوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ یہ رپورٹیں بدنیتی پر مبنی ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے ہمراہ وزیر قانون ٹی بی جے چندرا، رکن پارلیمان مدو ہنومے گوڈا، رکن اسمبلی ڈاکٹر رفیق احمد، سابق رکن اسمبلی ننگپا ، ایس شفیع احمد اور دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...