نوٹ بندی نے لوگوں کو بھکاری بنا دیا: شیوسینا 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd November 2017, 11:39 AM | ملکی خبریں |

ممبئی،21؍نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )وزیر اعظم نریندر مودی کو خدائی تحفہ بتانے والے بی جے پی لیڈروں پر طنز کرتے ہوئے اس کی حلیف پار ٹی شیوسینا نے آج کہا کہ شہری خدا ہیں لیکن حکومت نے اپنے عوام کو نوٹ بندی کے ذریعہ بھکاری بنا دیا ۔شیوسینا نے اپنے ترجمان اخبار’سامنا‘ میں کہا کہ غلامی کے دور میں کئی لوگوں نے برطانوی حکومت کو خدا کی حکومت قرار دیا تھا۔شیوسینا نے کہا کہ لیکن برطانوی حکومت خدا کا تحفہ نہیں تھی کیونکہ اس نے صرف عوام کو لوٹا اور اس پر غیر انسانی سلوک کیا تھا ۔شیو سینا کے ترجمان اخبار میں کہا گیا کہ وہ 'پھوٹ ڈالو اور راج کرو کے اصول کی وجہ سے بھارت میں150 سال ڈٹے رہے۔ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ موجودہ حکومت خدا کی حکومت ہے، انہیں خدا کی توہین کرنا بند کرنا چاہئے. شہری خدا ہیں اور وہ نوٹ بندی کے غیر معقول فیصلے کی وجہ سے بھکاری بن گئے ہیں۔شیوسینا نے مودی حکومت پر کئی مسائل کا کریڈٹ لینے کے لئے بڑی مقدار میں فنڈز اشتہارات پر خرچ کرنے کا الزام بھی لگایا۔ شیوسینا نے سوال کیا کہ وہ ودربھ میں کیڑوں کی کپاس کی کاشت پر حملے کے متعلق مہر بہ لب کیوں ہے ۔ بلٹ ٹرین پر تیکھے تبصرے میں شیوسینا نے کہا کہ یہ منصوبہ مودی حکومت کا ’’ تحفہ‘‘ ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ اس نے تب قرضہ کیوں نہیں لیا جب تین دن پہلے ممبئی میں ملاڈ اور گوریگازی سٹیشنوں کے درمیان پٹری پار کرتے وقت ایک ٹرین سے کچل کر ر تین خواتین کارکنوں کی موت ہو گئی تھی ۔ علاوہ ازیں شیو سینا نے اپنے ترجمان اخبار میں واضح لفظوں میں کہا کہ حکومت تاجروں کے مفاد کو ملحوظ رکھتے ہوئے تمام فیصلے کرتی ہے اور عموماً غریب اور کسان مزدوروں کے مفادات کو پش پشت ڈال دیا ہے جس سے غریب مخالف ہونا ثابت ہوتا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔