بی بی ایم پی اسکولوں کے بچوں کی عمدہ تعلیم کے لئے ’’ ڈی ڈی روشنی ‘‘پراجکٹ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 7th December 2018, 3:21 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:6/دسمبر (ایس او نیوز) برہت بنگلور مہانگر پالیکے کے اساتذہ اور طلبا کی مدد کے لئے اسکائپ کے ذریعے اسمارٹ کلاسوں کے اہتمام کے مقصد سے دور درشن کیندرا کے اشتراک سے کئے گئے انتظامات ’’ ڈی ڈی روشنی‘‘ کا آج وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے افتتاح کیا۔ بی بی ایم پی اسکولوں میں دور درشن کے ڈجیٹل چینل کے ذریعے نرسری سے کالج تک خصوصی کلاسس نشر کئے جائیں گے۔ طلبا کے لئے یہ نشریہ روزانہ کیا جائے گا۔ اس کے لئے بی بی ایم پی کی ہر اسکول میں ویڈیو کانفرنس کی سہولت قائم کی جائے گی اور بچوں کو اس سہولت کے استعمال سے اپنی تعلیمی معیار کو بلند کرنے کا موقع فراہم کرایا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہاکہ ریاستی حکومت اس بات کے لئے کوشاں ہے کہ سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم سبھی بچوں کو ایسی سہولتیں فراہم کی جائیں جو کسی بھی اعلیٰ معیاری نجی اسکول میں دستیاب ہوں۔تاکہ تعلیمی میدان میں سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم بچے کسی سے کم نہ رہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگلے سال سے غریب خاندانوں سے داخل ہونے والے بچوں کے معیار تعلیم کو بلند کرنے اور انہیں تعلیمی سہولتوں میں کسی بھی طرح کی کمی نہ ہو اس بات کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری قدم اٹھائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ بی بی ایم پی کے اسکولوں میں صرف تعلیم دینا کافی نہیں بلکہ یہاں زیر تعلیم بچوں کو ہنر مندی کی تربیت سے آراستہ کرنا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ سابق صدر ہند ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام مرحوم بھارت رتنا ، سی این آر راؤ وغیرہ بھی سرکاری اسکولوں کی ہی دین ہیں۔ ان لوگوں نے اپنی سائنسی تحقیق وترویج کے ذریعے ساری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر بچے میں ایک منفرد صلاحیت ہوتی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کو پہچان کر اسے اس سمت میں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا جائے ۔اسی مقصد کے تحت بی بی ایم پی کے اسکولوں میں روشنی پراجکٹ شروع کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے بھی واقعات گزرے ہیں جہاں بہتر تعلیم کی آس میں غریب والدین نے اپنے بچوں کو عمدہ اسکولوں میں داخل تو کروادیتے ہیں لیکن اس اسکول کے جوتے خریدنے کی حیثیت بھی نہ ہونے کے سبب بچوں نے خود کشی کرلی ہے۔ ایسے واقعات غریب خاندانوں میں کبھی رونما نہ ہوں اس کے لئے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کو ایسی تربیت سے آراستہ کیا جائے گا کہ وہ نجی اسکولوں سے بہتر تعلیم دے سکیں، اگر اساتذہ اپنی ذمہ داری سے دامن بچائیں گے تو اس کے لئے انہیں بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد بھی اعداد وشمار یہ بتاتے ہیں کہ صرف 30فیصد لوگوں کو روزگار مل پاتا ہے، اگر تمام کو ہنر مندی کی تربیت سے آراستہ کیا جائے تو اس اوسط کو کافی حد تک بڑھایا جاسکتا ہے، تعلیم مکمل کرتے ہی بچے اپنا خود روزگار شروع کرسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر بچوں کو آواز دی کہ وہ ڈی ڈی روشنی کا بھرپور استعمال کریں ۔ خیر مقدمی خطاب میں بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد نے اس پراجکٹ کی جھلکیوں پر روشنی ڈالی اور کہاکہ بنگلور دور درشن کی سے روزانہ صبح چھ سے دس بجے تک اور شام میں پانچ سے دس بجے تک ڈی ڈی روشنی چینل پر ان کلاسوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس پراجکٹ پر سالانہ سو کروڑ روپے صرف کئے جائیں گے، پانچ سال میں پانچ سو کروڑ روپے خرچ کرنے کا منصوبہ ہے ۔تقریب کی صدارت رکن اسمبلی جناب روشن بیگ نے کی۔ بی بی ایم پی اپوزیشن لیڈر پدمانابھا ریڈی ، کارپوریٹر وسنت کمار، لتا ، دوردرشن انڈیا کی ڈائرکٹر جنرل سپریا ساہو ، ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل اپادھیائے اور دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...