جی ٹی اے سے بمل گرونگ کااستعفیٰ، ممتا حکومت کے خلاف سی بی آئی جانچ کی مانگ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th June 2017, 1:01 AM | ملکی خبریں |

دارجلنگ،23جون؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دارجلنگ میں چل رہا احتجاج تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے،عام زندگی متاثر ہے۔ان سب کے سبب جی ٹی اے ( Gorkhaland Territorial Administration  ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے سے بمل گرونگ نے استعفی دے دیا ہے،ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ فائرنگ کی سی بی آئی جانچ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ غیر یقینی بند اب بھی جاری رہے گا۔تمام  میٹنگیں اب 29جون تک منسوخ کر دی گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 27جون کو ہم جی ٹی اے ایکٹ اور معاہدے کو جلا دیں گے۔وہیں گورکھا لینڈ جن مکتی مورچہ (جی جے ایم)کے 43ارکان نے بھی گورکھا لینڈ علاقائی انتظامیہ (جی ٹی اے)سے استعفی دے دیا ہے۔جی جے ایم کے جنرل سکریٹری روشن گری نے کہا کہ جی ٹی اے کو مغربی بنگال حکومت نے مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔جی جے ایم اور علاقے کی عوام الگ گورکھا لینڈ کے واحد ایجنڈے کے لئے جدوجہد کرے گی۔وہیں سکم کے وزیر اعلی پون چاملنگ نے الگ گورکھا لینڈ ریاست کے لئے اپنی حمایت بڑھاتے ہوئے کہا تھا کہ یہ دارجلنگ کے لوگوں کی آئینی مانگ کو پورا کرے گا۔ساتھ ہی اس علاقے میں پائیدار امن لے آئے گا۔سکم کے حکمراں پارٹی کی طرف سے منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ وہ ایک علیحدہ ریاست کے لئے حمایت بڑھائیں گے، ساتھ ہی دارجلنگ میں غیر قانونی، جمہوری اور غیر آئینی کارروائیوں کی مخالفت کریں گے۔بتا دیں کہ بنگال حکومت نے اندازہ لگایا ہے کہ چل رہے تشدد اور ہڑتال سے پہاڑیوں کو تقریبا 150کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔پورے بنگال کے اسکولوں میں بنگالی پڑھائے جانے کو لازمی کئے جانے اور نئی ریاست کی مانگ کی وجہ سے تشدد بھڑکا تھا۔اس کی وجہ سے وزیر اعلی ممتا بنرجی کے دورے کے خلاف گورکھا جن مکتی مورچہ پورے پہاڑی علاقوں میں احتجاج کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔