ملک بھر میں بڑھ رہے ہیں بچوں کے خلاف جرائم،مودی سرکارکااعتراف
نئی دہلی29جولائی(آئی این ایس انڈیا)مرکزی حکومت نے آج بتایا کہ ملک میں بچوں کے خلاف جرائم میں 53فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔خواتین اور اطفال کی فلاح وبہبودکی وزیرمینکا گاندھی نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دیں۔انہوں نے نیشنل کرائم ریکارڈ بیوروکے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایاکہ سال 2013کے مقابلے میں سال 2014کے دوران بچوں کے خلاف جرائم(بچوں کے خلاف جنسی استحصال سمیت)رجسٹرڈ معاملات میں 53. 6فیصد کا اضافہ نوٹیفائیڈکیاگیاہے۔مینکاگاندھی نے بتایا کہ سال2013میں بچوں کے خلاف جرائم کے جہاں 58224مقدمات درج کئے گئے تو 2014میں ایسے 89423مقدمات درج کئے گئے۔