عدالت نے نیرومودی اور اس کے خاندان کو پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th August 2018, 11:25 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی12اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)خصوصی مفروراقتصادی جرائم قانون کے تحت عدالت نے دو ارب امریکی ڈالر کے بینک اسکینڈل کے اہم ملزم مفرور ڈائمنڈکاروباری نیرومودی کی بہن اور بھائی کو آج عوامی سمن جاری کرکے انہیں 25ستمبر کو پیش ہونے کے لیے کہا ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ اگر وہ عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے تو ان کی جائیداد نئے قانون کے تحت ضبط کر لی جائے گی۔ایم ایس اعظمی کی عدالت نے معروف اخبارات میں نیرو مودی کی بہن پوروی مودی اور بھائی نشال مودی کے نام تین عوامی نوٹس جاری کیے ہیں کیوں کہ نئے نئے قانون کے تحت ایک درخواست میں انہیں مطلوب افراد میں شمار کیاگیاہے۔ای ڈی نے دونوں پر منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے اور اسکینڈل کے سامنے آنے سے پہلے ہی بھارت سے فرارہو جانے کے الزام لگائے ہیں۔پوروی اور نشال کے خلاف نوٹس میں ان سے یہ بتانے کے لیے کہا گیا ہے کہ کیوں نہ درخواست میں بیان جائیدادکو مندرجہ بالا آرڈیننس کے تحت ضبط کیاجائے۔عدالت نے دونوں کو 25ستمبر کو صبح 11بجے عدالت کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔اسی تاریخ کو نیرومودی کو بھی پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔نواسیلیسس مودی کے خلاف تیسرے عوامی نوٹس میں اسے اسی دن اور اسی وقت عدالت میں پیش ہونے کے لیے کہاگیاہے۔اس میں کہاگیاہے کہ جیسا کہ آپ ملک چھوڑ کر بھاگ گئے ہو اور معاملے کی سماعت کے لیے آنے سے انکار کر رہے ہو تو اس حالت میں تمہیں مندرجہ بالا آرڈیننس کے تحت مفرور قرار دیا جاناچاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔