ریاستی لیجسلیٹیو کونسل کے لئے نصیر احمد اور وینو گوپال کی نامزدگی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th September 2018, 2:04 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍ستمبر(ایس او نیوز) ریاستی لیجسلیٹیو کونسل سے خالی ہونے والی تین سیٹوں کو پر کرنے کے لئے 4؍ اکتوبر کو ہونے والے انتخاب کے لئے دو کانگریس امیدواروں نصیر احمد اور ایم سی وینو گوپال نے آج ریٹرننگ افسر کے دفتر میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور ، وزراء کے جے جارج ، ڈی کے شیوکمار ، سابق وزراء سی ایم ابراہیم ، رحمن خان ، تنویر سیٹھ ، کے پی سی سی کارگزار صدر ایشور کھنڈرے ، رکن پارلیمان کے ایچ منی اپا اور دیگر کی موجودگی میں یہ پرچۂ نامزدگی داخل کیا گیا۔

پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے نصیر احمد نے کہاکہ پارٹی نے مختلف سطحوں پر انتخابات کے مرحلوں میں اور دیگر موقعوں پر پارٹی کے لئے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے تیسری مرتبہ انہیں بحیثیت رکن کونسل منتخب ہونے کا موقع فراہم کیا ہے، اس کے لئے وہ پارٹی قیادت کے ممنون ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے انہیں کونسل کے لئے بلدی اداروں کے ذریعے منتخب ہونے کا دومیعادوں کے لئے موقع فراہم کیا گیا تھا ۔ایک اور امیدوار وینوگوپال نے کہاکہ وفادار کارکنوں کو پارٹی کی طرف سے انعام کے طور پر انہیں کونسل کی رکنیت دی گئی ہے۔ پارٹی کے لئے انہوں نے کم عمری سے ہی جدوجہد کی ہے۔ ان خدمات کے اعتراف نے پارٹی نے انہیں جو موقع فراہم کیا ہے اس کے لئے وہ پارٹی کے شکرگزار ہیں۔

نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہاکہ تین خالی نشستوں میں سے کانگریس نے دو نشستیں اور جے ڈی ایس کے حق میں ایک نشست دے دی ہے۔ نائب وزیراعلیٰ نے کہاکہ ان تینوں سیٹوں پر کانگریس کی کامیابی یقینی ہے کیونکہ ایوان میں کانگریس کو واضح اکثریت حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ عنقر یب ریاستی کابینہ میں توسیع کے عمل کو بھی پورا کرلیا جائے اور ساتھ ہی سرکاری بورڈز اور کارپوریشنوں کے لئے چیرمینوں کا تقرر بھی کردیا جائے گا۔ اس انتخاب میں جے ڈی ایس کی طرف سے بنگلور ضلع یووا جنتا دل ایس کے صدر رمیش گوڈا کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ ان تینوں کے بلامقابلہ منتخب ہوجانے کے آثار نمایاں نظر آرہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...