ٹنڈر شیور سڑکوں کی تعمیر تیز ی سے کی جائے: جارج

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 26th May 2017, 3:05 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:25/مئی(ایس او نیوز) وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج نے کہا کہ ٹنڈر شیور منصوبے کے تحت زیر تعمیر چرچ اسٹریٹ کی تعمیر کے کام کو تین شفٹوں میں انجام دے کر جلد از جلد اسے مکمل کرلیا جائے۔آج چرچ اسٹریٹ میں جاری کام کی سست روی پر شدید برہمی ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ  دن رات کام کرکے اسے جلد از جلد پورا کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اس کام کی تکمیل میں رکاوٹ بننے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت پڑے تو بھی کی جائے اور ان دکانوں کو سڑک مکمل ہونے تک تالا لگادیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ٹنڈر شیور منصوبے کے تحت دیگر سڑکوں پر کام جب تیزی سے جاری کیاگیا ہے تو پھر اس سڑک کی تکمیل میں تاخیر کیوں ہورہی ہے۔ اگر یہ سڑک اچھی بنی تو یہاں کے دکانداروں کو ہی سہولت ہوگی۔نروپتنگا روڈ جو حال ہی میں ٹنڈر شیور منصوبے کے تحت تیار ہوا اس کے فٹ پاتھ غیر معیاری ہونے کے متعلق شکایات پر انہوں نے کہاکہ محکمہئ تعمیرات عامہ کی طرف سے یہاں ایک دیوار منہدم کئے جانے کے دوران فٹ پاتھوں کو نقصان پہنچا ہے، پوری سڑک خراب نہیں ہوئی، جلد از جلد ان فٹ پاتھوں کی مرمت کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ٹنڈر شیور کے تحت جس کنٹراکٹر نے بھی سڑک کی تعمیر کروائی ہے معاہدہ کے تحت تین سال  تک اس سڑک کی نگرانی کرنا اس کی ذمہ داری ہوگی۔اس کے بعد وزیر موصوف نے دس کروڑ روپیوں کی لاگت سے تعمیر کئے جارہے خلاصی پالیہ مارکیٹ کامعائنہ کیا اور کہاکہ جلد ازجلد اس کام کو پورا کرنے کی طرف توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس مارکیٹ کے اے بی اور سی بلاک کی بڑے پیمانے پر مرمت، بارش کا پانی بہانے کیلئے علیحدہ پائپ لائن، بیت الخلاء اور پینے کے پانی کی سہولت کے علاوہ بجلی کی مناسب سہولت بھی مہیا کرائی جائے گی۔ اس کے بعد وزیر موصوف نے کنو تھیٹر کے پاس بارش کا پانی جمع ہوجانے کی شکایات کاجائزہ لیا اور کہاکہ ٹریفک پولیس کی طرف سے یہاں پر مرمتی کام کیلئے اجازت طلب کی جائے گی۔ شہر میں تیسرے مرحلے کے میٹرو ریل پراجکٹ کی تعمیر کے متعلق انہوں نے کہاکہ عنقریب اعلیٰ عہدیداروں کی منظوری کے بعد کام شروع ہوجائے گا، جبکہ پہلے مرحلے کے آخری حصہ پر مشتمل سٹی مارکیٹ اور آر وی روڈ علاقوں سے گزرنے والی میٹرو ٹرین خدمات کا حفاظتی معائنہ جاری ہے۔عنقریب اس کا افتتاح کردیا جائے گا۔ شہر میں کنٹراکٹ پر مقرر خاکروبوں کی ہڑتال پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مسٹر جارج نے کہاکہ ان ملازمین کی تنخواہ کو پانچ ہزار روپیوں سے بڑھاکر 17ہزار روپے کیاگیا ہے اور دیگر سہولتیں بھی مہیا کرائی گئی ہیں۔ شہر میں گندگی کی نکاسی کیلئے مشینوں کے استعمال پر مز دوروں کے اعتراض کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان مشینوں کے استعمال سے کسی ملازم کو برطرف نہیں کیاجارہا ہے، اس موقع پر میئر جی پدماوتی، حکمران پارٹی کے لیڈر محمد رضوان نواب، بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد، چیف انجینئر کے سی ناگراج اور دیگر اعلیٰ عہدیداران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...