کانگریس کی صفائی، کہاوہ تمام مذاہب اور گروہوں کی پارٹی ہے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th July 2018, 11:26 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،16جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس صدر راہل کے ’مسلم پارٹی‘والے مبینہ بیان کو لے کر کھڑے ہوئے تنازعہ پر کانگریس نے آج پھر کہا کہ وہ کسی ایک گروپ کی نہیں بلکہ تمام مذاہب، قوموں اور گروہوں کی پارٹی ہے۔

گاندھی کے’مسلم پارٹی‘والے مبینہ بیان کو شائع کرنے والے اردو روزنامہ نے آج پھر ایک خبر کے ذریعے دعوی کیا کہ پارٹی کے اقلیتی محکمہ کے چیئرمین ندیم جاوید نے کانگریس صدر کے مبینہ بیان کی حمایت کی ہے۔اس بارے میں پوچھے جانے پر کانگریس کے ترجمان سشمیتا دیو نے کہاکہ مجھے نہیں پتہ کہ ندیم جاوید نے کیا بیان دیا ہے، لیکن اتنا ضرور کہنا چاہتی ہوں کہ کانگریس تمام مذاہب، قوموں اور گروہوں کی پارٹی ہے۔

پارٹی کے مرکزی ترجمان ردیپ سرجیوالا نے کچھ دنوں پہلے ہی ’مسلم پارٹی‘والی خبر کو خارج کرتے ہوئے کہا تھا کہ نریندر مودی حکومت کی ناکامیا ں چھپانے کے لئے افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ادھر کانگریس کے سینئر عہدیدار نے کہاکہ اس طرح کی خبریں پولرائزیشن اور اصل مسائل سے توجہ بھٹکانے کے لئے پھیلائی جا رہی ہیں۔ایجنڈا پرمبنی ان خبروں کو زیادہ توجہ نہیں دینی چاہیے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔