راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس راجستھان،مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ فتح کرے گی: سرفراز احمد صدیقی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th August 2018, 9:23 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،12اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کانگریس کمیٹی کے سکریٹری اور سپریم کورٹ کے وکیل سرفراز احمد صدیقی نے امید ظاہر کی کہ اس سال کے اخیر میں ہونے والے ریاستوں کے انتخابات میں کانگریس پارٹی صدر راہل گاندھی کی قیادت میں فتح کے ساتھ 2019میں کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ جس طرح جے پور میں راہل گاندھی کے روڈ شو میں عوام بھیڑ امڈ آئی اور یہاں کے عوام نے جس طرح ان کا والہانہ استقبال کیا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ راجستھان کے عوام بی جے پی کی بدحکمرانی سے چھٹکارا پانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جوں جوں بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کی میعاد پوری کرنے کی طرف بڑھ رہی ہے اسی طرح اس کا نکما پن ، بدعنوانی، وعدہ خلافی اور عوام کے ساتھ دھوکہ سامنے آرہا ہے۔

مسٹر صدیقی نے اس کی وجہ عوام کا بھروسہ کانگریس اور راہل گاندھی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ راجیو گاندھی کی قیادست میں کانگریس پارٹی پوری قوت اور حوصلہ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے اس کی وضاَحت کرتے ہوئے کہاکہ سنیچر کو جس طرح جے پور میں ہوائی اڈہ سے جلسہ گاہ تک وہاں کے عوام پلکیں بچھائے بیٹھے تھے اس سے صاف الگ رہا ہے کہ وہاں کے عوام راجستھان میں تبدیلی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وہاں کے عوام کو سابق وزیر اعلی اشوک گہلوت کی قیادت میں کئے گئے ترقیاتی کام یاد آرہے ہیں اور وہاں کے عوام اس بار تہیہ کرلیا ہے کہ وہ کانگریس کو ہر حال میں اقتدار میں لائیں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جب سے بی جے پی اقتدار میں آئی ہے راجستھان میں ترقیاتی سرگرمیاں پوری طرح ٹھپ ہیں اور بی جے پی کے دورحکومت میں دلتوں پر مظالم ، اقلیتوں پر مظالم ماب لنچنگ کے واقعات پیش آئے ہیں جس سے نہ صر راجستھان بلکہ پورا ملک بدنام ہوا ہے۔

مسٹر صدیقی جو آل انڈیا مسلم ایڈووکیٹس فورم فور جسٹس کے سکریٹری جنرل بھی ہیں، نے کہاکہ کسی بھی جگہ ترقیاتی کام اسی وقت ہوتے ہیں جب امن قائم ہوتا ہے لیکن بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں میں گائے، لوجہاد، گھر واپسی، نکاح و طلاق حلالہ کے موضوع کو اچھالاگیا اور ہندو اور مسلمان کے درمیان دراڑ ڈال کر نفرت کی بیج بوئی گئی جس

اور عوام کی توجہ روز روٹی اور روزگار سے ہٹانے کی پوری کوشش کی گئی ۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔