وزیراعظم مودی پر راہول گاندھی کا بڑا حملہ، کانگریس اقتدار پر آنے کی صورت میں جی ایس ٹی میں ہو گی نرمی
کلبرگی 13/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے آج منگل کو کہا کہ اگر ان کی پارٹی 2019 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں اقتدار میں آتی ہے، تو وہ موجودہ جی ایس ٹی میں سدھار لاتے ہوئے اسے عوام دوست بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
ہماری (کانگریس پارٹی) کی پوزیشن اُس وقت مضبوط ہوگی جب ہم واپس اقتدار پر آئیں گے، ہم موجودہ جی ایس ٹی کو آسان کریں گے اور کوشش کریں گے کہ اسے معقول ون ٹائم ٹیکس کریں۔ راہول گاندھی نے یہ بات پروفیشنل اور کاروباری لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے دوران کہی۔
گاندھی نے کہا کہ کانگریس کے پاس جی ایس ٹی کا ایک فارمولہ تھا جو لوگوں کی زندگی کو آسان بنانے سے متعلق تھا لیکن اب یہ پیچیدہ ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک ٹیکس کی سوچ تھی اور بڑی تعداد میں چیزوں کو جی ایس ٹی کے دائرے سے باہر رکھا گیا تھا جن کا استعمال غریب اور عام آدمی کرتے ہیں، ہمارے حساب سے واحد ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ حد 18 فیصد ہونی چاہئے تھی۔ کانگریس صدر نے کہا کہ ٹیکس کو لے کر پارلیمان میں بی جے پی اور این ڈی اے نے کانگریس کے ساتھ لڑا ہے ، کانگریس اُن سے کہتی رہی کہ اس طرح کے پانچ سطحی جی ایس ٹی کو لاگو نہ کرے اور ٹیکس کو لاگو کرنے سے پہلے ایک پائلٹ پروجکٹ شروع کریں دوسری صورت میں یہ تباہ کن ہوگا۔
جی ایس ٹی کے منظور ہونے سے قبل گاندھی نے کہا، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے مالیاتی وزیر ارون جیٹلی سے ملاقات کی اور کہا کہ ٹیکس کو نافذ کرنے سے پہلے، پائلٹ پروجیکٹ چلائیں اور کانگریس پارٹی پانچ سطحی جی ایس ٹی کے حق میں نہیں ہے. کانگریس صدر نے کہا، "آپ پارلیمنٹ میں اکثریت نہیں رکھتے ہیں. آپ ہمیں لوک سبھا میں شکست دے سکتے ہیں لیکن آپ جو بھی کریں، برائے کرم ایک پائلٹ پروجکٹ چلائیں ایک عرب 30 کروڑ لوگوں پر ایسا نظام کریں جس کی ازمائش نہ ہوئی ہو، وہ تباہ کن ہوگا۔