کرناٹک میں بی جے پی کا الیکشن کمیشن پرجانبداری برتنے کا الزام 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th April 2018, 1:31 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍اپریل(ایس او نیوز) بی جے پی نے انگور کھٹے کی مانند اب یہ الزام لگارہی ہے کہ الیکشن کمیشن ریاست میں کانگریس کی جیت کے لئے کام کررہا ہے۔ کرناٹک میں بی جے پی امور کے انچارج مرلی دھر راؤ نے آج ایک اخباری کانفرنس میں الزام لگایا کہ ریاستی الیکشن کمیشن کانگریس کی ایماء پر متحرک ہے، بی جے پی کارکنوں کے گھروں سے زبردستی پارٹی کے جھنڈے اتارے جارہے ہیں ، الیکشن کمیشن کی اس زیادتی کی جانب مرکز الیکشن کمیشن کو متوجہ کرانے کے لئے بی جے پی کے سبھی کارکنوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 25؍ اپریل کو اپنے گھروں پر پارٹی کے جھنڈے لہرائیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی الیکشن کمیشن بنگلور سمیت ریاست بھر میں کانگریس کی کامیابی کے لئے کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کارکنوں سے بی جے پی نے کہا ہے کہ اپنے اپنے حلقوں میں ہر گھر پر بی جے پی پرچم لہرانے کی کوشش کریں۔ مرلی دھر راؤ نے کہاکہ ریاستی اور ضلعی انتخابی افسران اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے سدرامیا انتظامیہ کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انتخابی ضابطۂ اخلاق پامال کرنے کی جھوٹی شکایات دائر کی جارہی ہیں اور ان شکایات پر الیکشن کمیشن کی طرف سے کارروائی بھی کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی الیکشن کمیشن سے شکایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سدرامیا نے چند اہم حلقوں میں اپنے مطلوبہ افسران وقت سے پہلے ہی متعین کروالئے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے بتایاکہ ریاست میں پارٹی کی انتخابی مہم چلانے کے لئے وزیر اعظم مودی ، پارٹی صدر امت شاہ ، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ ، وزیرٹرانسپورٹ نتن گڈکری ، وزیر خارجہ سشما سوراج ، اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ رمن سنگھ ، مرکزی وزراء اوما بھارتی، اسمرتی ایرانی اور دیگر لیڈران شریک رہیں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...