ہماچل انتخابات کے لیے کانگریس کے اسٹار تشہیرکاروں میں سونیا گاندھی کا بھی نام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th October 2017, 12:08 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،23؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ہماچل پردیش میں اپنا تختہ بچانے کی کوشش میں مصروف کانگریس نے اسمبلی انتخابات کے لئے 40 اسٹار تشہیر کار کی اپنی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس لسٹ میں کانگریس صدر سونیا گاندھی کے علاوہ راہل گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو شامل کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کو سونپی گئی اس لسٹ میں کیپٹن امریندر سنگھ اور ویربھدر سنگھ کے علاوہ سکھوندر سنگھ سکھو کو بھی جگہ دی گئی ہے۔ یہاں غور کرنے والی بات یہ ہے کہ گزشتہ دنوں ویر بھدر سنگھ اور ریاستی کانگریس کے سربراہ سکھودر سنگھ سکھو کے درمیان رسہ کشی کی خبریں آ رہی تھیں۔بتا دیں کہ ہماچل میں 9 نومبر کو پولنگ ہوگی اور 18 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ کانگریس نے کچھ ہی دن پہلے تمام 68 سیٹوں پر اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی۔ شملہ دیہی اسمبلی سیٹ سے سبکدوش ہونے والے وزیر اعلی ویر بھدر سنگھ کے بیٹے وکرمادتیہ سنگھ کو پارٹی نے امیدوار بنایا ہے۔وہیں منڈی سیٹ سے سبکدوش ہونے والے وزیر کول سنگھ ٹھاکر کی بیٹی چمپا سنگھ کو پارٹی نے ٹکٹ دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔