گجرات انتخابات کیلئے کرناٹک سے فنڈز کی فراہمی: کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th October 2017, 11:05 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍اکتوبر (ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی جنتادل (ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے الزام لگایا کہ گجرات اسمبلی انتخابات کیلئے سیاسی فنڈز کا انتظام بنگلور سے کیاجارہاہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ ریاست میں حکمران کانگریس پارٹی گجرات اسمبلی انتخابات میں جیت درج کرنے کیلئے کرناٹک کو استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہر بھر میں موسلادھار بارش کے بعد بڑے نالوں سے گندگی کی نکاسی کے نام پر جو فنڈ جاری کیا جارہاہے اس کا بیشتر حصہ گجرات اسمبلی انتخابات میں صرف کرنے پر روانہ کیاجارہاہے۔ شہر بنگلور میں بارش کی تباہی اور عوام کو ہورہی پریشانی کیلئے بی جے پی کو راست طور پر ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ پانچ سال بی بی ایم پی میں اقتدار پر رہ کربی جے پی نے شہر کے ڈرینج نظام اور نالیوں کی صفائی کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ اب جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو اس پر گندی سیاست کرنے بی جے پی میدا ن میں اتر آئی ہے۔ پانچ سال بی بی ایم پی کے اقتدار پر قابض رہ کر بی جے پی نے صرف فرضی بلوں کے عوض رقم بٹور نے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ بی بی ایم پی میں بی جے پی نے جو لوٹ مچائی ان فائلوں کو بھی آگ حادثہ میں جلادیا گیا۔ اس موقع پر سابق وزیر ایچ وشواناتھ ، رکن کونسل ٹی اے سرونا اور دیگر لیڈران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...