کانگریس لیڈر کی بی بی ایم پی دفتر کو آگ لگادینے کی دھمکی؛سی سی ٹی وی میں قیدہوا پورا منظر؛ سدارامیا نے دکھایا پارٹی سے باہر کا راستہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th February 2018, 9:13 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔20؍فروری (ایس او  نیوز) کانگریس لیڈر نارائن سوامی کے  بی بی ایم پی دفتر میں گھس کر پٹرول چھڑکنے اوردفتر کو آگ لگادینے کی دھمکی کی وڈیو نیوز چینلوں میں نشر ہونے کے بعد فوری حرکت کرتے ہوئے سدرامیا نے نارائن سوامی کو   کانگریس پارٹی سے باہر کا راستہ دکھادیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  نارائن سوامی کرشنا راج پورم علاقہ سے کانگریس کے کارکن ہیں اورکے آر پورم بلاک کانگریس کے صدر ہونے کے ساتھ ساتھ بی بی ایم پی کے ایک نامزد کارپوریٹر بھی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ نارائن سوامی نے 16 فروری کو ہوراماؤ بی بی ایم پی دفتر پہنچ کر وہاں کے اسسٹنٹ ریوینیو آفیسر چنگل رایپا کو ایک جائیداد کا کھاتہ بناکر دینے کی ہدایت دی۔ جب چنگل رایپا نے قانونی تقاضوں کا حوالہ دیا تو نارائن سوامی بھڑک اُٹھے  اور دفتر میں پٹرول چھڑک کر آگ لگادینے کی دھمکی دی۔ پورا منظر  سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگیا اور  مختلف ٹی وی چینلوں نے  اس واقعہ کی خبر نشر کی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریاستی وزیراعلیٰ سدرامیا نے  نارائن سوامی کو کانگریس پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرنے کے ساتھ پولیس حکام کو ہدایت دی کہ وہ اس کے خلاف  سخت سے سخت کارروائی کرے۔

اُدھر بی بی ایم پی ملازمین کی اسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ نارائن سوامی کو فوراً گرفتار کیا جائے، بتایا گیا ہے کہ پولیس میں مختلف دفعات کے تحت نارائن سوامی کے خلاف معاملہ درج کیاگیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...