لوک سبھا انتخابات: سیٹوں کی تقسیم پر کانگریس اور جے ڈی ایس نے بات چیت شروع کردی صرف میرٹ کی بنیاد پر پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا: سدارامیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th February 2019, 11:46 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،26؍فروری (ایس او نیوز) ریاستی مخلوط حکومت میں ساجھیدار کانگریس اور جے ڈی ایس نے آنے والے لوک سبھا انتخابات میں سیٹوں کی تقسیم کے لئے آج پہلے مرحلہ کی بات چیت کا آغاز کردیا ہے۔ پچھلے اسمبلی انتخابات میں معلق نتائج ظاہر ہونے کے بعد دونوں پارٹیوں نے بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے مخلوط حکومت قائم کرنے کے ساتھ ساتھ اگلے انتخابات مل کر لڑنے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔ آج کے پی سی سی صدر دنیش گنڈو راؤ ،نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی ۔ پرمیشور اور وزیر برائے تعمیرات عامہ ایچ ڈی ریونا اور جے ڈی ایس کے ریاستی صدر ایچ وشواناتھ نے سیٹوں کی تقسیم پر پہلے مرحلہ کی گفتگو کی۔ اس بیٹھک میں کیا ہوا دونوں پارٹیوں نے ظاہر نہیں کیا۔ حالانکہ دنیش نے کہاکہ آج کی بیٹھک کامیاب رہی۔ اس بیٹھک میں ہمیں اتنا تو اندازہ ہوچکاہے کہ سیٹوں کی تقسیم کا فارمولہ کیا ہونا چاہئے۔ اس کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے دنیش نے کہاکہ آج کی بات چیت سازگارماحول میں ہوئی۔ یہ بات چیت سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا کی خواہش کے مطابق ہوئی جنہوں نے پہلے مرحلہ کی بات چیت کا آغاز کرنے کے لئے کہاتھا۔ دنیش نے کہاکہ بات چیت تمام 28؍پارلیمانی حلقوں سے متعلق ہوئی۔ ان حلقوں میں میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا جو امیدوار چناؤ جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہو ٹکٹ اسی امیدوار کو دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حلقہ میں میرٹ کی بنیاد پر ٹکٹ دینے کا ہم نے فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے چند دنوں میں سابق وزیراعلیٰ سدارامیا کی صدارت میں کوآرڈی نیشن کمیٹی اجلاس منعقد ہوگا ۔جس میں پرمیشور کے علاوہ کرناٹک کے انچارج کے سی وینوگوپال ، وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی اور جے ڈی ایس کے قومی سکریٹری جنرل دانش علی بھی شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت دونوں پارٹیوں کا اہم مقصد بی جے پی کو شکست دے کر فرقہ پرست قوتوں کو اقتدار سے دور رکھنا ہے۔ دنیش نے کہاکہ اس بیٹھک سے برآمد ہونے والا نتیجہ دونوں پارٹیاں کوآرڈینیشن کمیٹی کو پیش کریں گی تاکہ وہ سیٹوں کی تقسیم میں حتمی فیصلہ کرسکے۔ 

جیتنے والے امیدواروں کو ٹکٹ: اس سے قبل اپنے ٹویٹ میں سدارامیا نے کہاہے کہ پارٹی ٹکٹ دیئے جانے کا انحصار امیدوار کی جیت کو یقینی بنانے پر ہوگا۔ ہمیں امید ہے کہ بیٹھک میں جو نتیجہ برآمد ہوگا وہ دونوں پارٹیوں کو مطمئن کرے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں امید ہے کہ سیٹوں کی تقسیم پر دونوں پارٹیوں کے درمیان معاہدہ ہوگا۔ یہاں اوسط کامیابی نہیں بلکہ صد فی صد جیتنے والے امیدوار اہم ہیں۔ دونوں پارٹیوں کے لئے سیٹوں کی تقسیم ایک اہم مرحلہ ہوگا۔ جے ڈی ایس 28؍میں سے 10تا12؍سیٹوں کا مطالبہ کررہی ہے۔ کانگریس اس کی مخالفت کررہی ہے کیونکہ میرٹ کی بنیاد پر ٹکٹوں کو تقسیم کرنا ہے۔ کانگریس پر اس کی پارٹی لیڈروں کا بھی دباؤ ہے کہ جے ڈی ایس کو دس سے زیادہ سیٹیں نہ دیئے جائیں۔ اولڈ میسور اسٹیٹ میں سیٹوں کی تقسیم دونوں پارٹیوں کے لئے سخت امتحان ہے۔ وکلیگا طبقہ کا اہم مرکز منڈیا حلقہ بھی دونوں پارٹیوں کے درمیان تنازعہ کھڑے کرسکتا ہے۔ جے ڈی ایس اس حلقہ سے کمار سوامی کے بیٹے نکھل کو میدان میں اتارنا چاہتی ہے جب کہ کانگریس پر دباؤ ہے کہ اس حلقے سے اداکار سے سیاستدان بن جانے والے امبریش کی بیوہ سما لتا امبریش کو ٹکٹ دیا جائے جو ہمدردی کے ووٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...