بی بی ایم پی میں کانگریس جے ڈی ایس اتحاد برقرار: رام لنگا ریڈی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd September 2017, 12:01 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21؍ستمبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) وزیر داخلہ رام لنگا ریڈی نے کہاکہ برہت بنگلور مہانگر پالیکے میں کانگریس اور جنتادل (ایس) اتحاد برقرار رہے گا۔آج اس سلسلے میں انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی جنتادل (ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی سے ملاقات کی اور انہیں اس بات پر باور کروانے میں کامیاب ہوگئے کہ بی بی ایم پی میں کانگریس اور جے ڈی ایس اتحاد برقرار رہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر ریڈی نے کہاکہ انہوں نے کمار سوامی کو اس بات پر راضی کروالیا ہے کہ بی بی ایم پی میں بڑی پارٹی ہونے کے ناطے میئر کا عہدہ کانگریس کے پاس رہے، جہاں تک مختلف اسٹانڈنگ کمیٹیوں کی چیرمین شپ کا مسئلہ ہے اس پر تفصیلی بات چیت کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کمار سوامی نے بھی اس سلسلے میں مثبت رویہ ظاہر کیا اور انہیں یقین ہے کہ بی بی ایم پی میں کانگریس جے ڈی ایس اتحاد برقرار رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ جے ڈی ایس کی طرف سے جو بھی شرائط رکھی گئی ہیں اسے وہ جلد ہی وزیراعلیٰ سدرامیا اور کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور کو آگاہ کرائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایچ ڈی کمار سوامی سے ان کی ملاقات صرف خیر سگالی نوعیت کی رہی، چونکہ آج سے کمار سوامی علاج کیلئے اسپتال میں داخل ہوچکے ہیں اس سے پہلے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرنے کیلئے انہوں نے کمار سوامی سے ملاقات کی، اسی ملاقات کے دوران وہ کمار سوامی کو اس بات پر راضی کرنے میں کامیاب رہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...