برگشتہ کانگریس لیڈر وشواناتھ کو اعلیٰ کمان کا بلاوا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th April 2017, 9:55 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔12؍اپریل(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ سدرامیا کے خلاف کھل کر نکتہ چینی کرنے والے سابق وزیر ایچ وشواناتھ کو کانگریس اعلیٰ کمان نے دہلی طلب کیاہے۔ وشواناتھ کو کانگریس اعلیٰ کمان کی طرف سے بلاوا سیاسی حلقوں میں ہلچل کا سبب بن گیا ہے۔ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی میں تبدیلیاں لانے مرکزی قیادت کی تیاریوں کے متعلق قیاس آرائیوں کے درمیان وشواناتھ کو کل رات دہلی آنے کی دعوت دی گئی اور وہ فوری طور پر روانہ ہوگئے۔ ریاستی انتظامیہ بالخصوص وزیراعلیٰ سدرامیا کے طریقۂ کارپر اپنی ناراضگی کا اظہار کرنے والے وشواناتھ دیگر سینئر کانگریس لیڈران جناردھن پجاری اورجعفر شریف کی صف میں شمار کئے جارہے تھے۔ حالانکہ کے پی سی سی نے ان تینوں کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کانگریس اعلیٰ کمان سے سفارش کی ہے، تاہم اعلیٰ کمان نے کارروائی کرنے کی بجائے وشواناتھ کو طلب کرکے انہیں سمجھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا اور سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کی طرف سے وشواناتھ کو جنتادل (ایس) میں شامل کرنے کی کوششوں میں تیزی کے فوراً بعد اعلیٰ کمان نے انہیں دہلی طلب کرلیاہے۔بتایاجاتاہے کہ وشواناتھ کے علاوہ کانگریس کے ایک اور سینئر لیڈر سی ایم ابراہیم نے بھی جنتادل (ایس) میں شمولیت پر کھلی آمادگی ظاہر کی ہے اور اس سلسلے میں ان دونوں نے دیوے گوڈا سے ایک دور کی بات چیت بھی کرلی ہے، اسی وجہ سے کانگریس اعلیٰ کمان نے وشواناتھ اور ابراہیم کو الگ الگ دہلی طلب کیا ہے۔ گزشتہ ہفتہ کے آر نگر میں سی ایم ابراہیم اور وشواناتھ کے درمیان ایک میٹنگ ہوئی جس میں ان دونوں نے جنتادل (ایس) میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کی، دوسری طرف آج ٹمکور کے سابق رکن پارلیمان اور وظیفہ یاب آئی پی ایس آفیسر پی کوڈنڈا رامیا نے بھی جنتادل (ایس) میں شمولیت کے متعلق دیوے گوڈا سے ایک دور کی بات چیت کی ہے۔اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے کانگریس اعلیٰ کمان نے ریاست کے کانگریس قائدین کوپارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرنے سے روکنے کیلئے پہل کی ہے۔ مختلف ایجنسیوں کی طرف سے اگلے اسمبلی انتخابات کے سروے کے متعلق پیش کی جارہی رپورٹوں میں جنتادل (ایس) کو زیادہ سیٹوں پر کامیاب ہونے کے متعلق جو اندیشے ظاہر کئے جارہے ہیں اسے دیکھتے ہوئے کانگریس کے بیشتر لیڈران بی جے پی کی بجائے جنتادل (ایس) کا رخ کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔حال ہی میں سابق رکن اسمبلی ایس آر شیورامے گوڈا اور ان کے ساتھی شیوکمار بھی جنتادل (ایس) میں شامل ہوگئے۔ جنتادل (ایس) نے باغی رکن اسمبلی این چلووارایا سوامی کی جگہ ناگمنگل اسمبلی حلقہ سے ایل آر شیورامے گوڈا کو امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...