رافیل سودے پر ملک بھر میں تحریک چلائے گی کانگریس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th August 2018, 11:35 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19؍ اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس نے رافیل طیارہ کے ہزاروں کروڑ روپے کے سودے میں زبردست بدعنوان کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ اس کے خلاف ملک بھر میں آندولن چلایا جائے گا۔

کانگریس کے میڈیا سکریٹری رندیپ سنگھ سورجے والا نے سنیچر کو نامہ نگاروں سے کہا کہ پارٹی سربراہ راہل گاندھی کی صدارت میں کانگریس کے جنرل سکریٹریوں، سکریٹریوں اور ریاستی کانگریس کمیٹی کے سربراہوں اور قانون ساز پارٹیوں کے لیڈروں کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں ملک کے سیاسی حالات پر بامقصد گفتگو کی گئی۔ مسٹر گاندھی نے میٹنگ میں کہا کہ نریندر مودی حکومت بدعنوانی پر پردہ ڈال رہی ہے۔ رافیل سودے میں بدعنوانی ہوئی ہے اور "چوکیدار اب بھاگیدار" بن گئے ہیں۔ پارٹی کو اس کی اطلاع ملک کو دینی چاہئے اور عوام کے درمیان اس سے متعلق بیداری پیدا کرنی چاہئے۔

مسٹر سورجے والا نے بتایا کہ میٹنگ میں رافیل سودے میں ہوئی بدعنوانی کے خلاف پورے ملک میں تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ تحریک ضلع سطح سے لے کر ریاستی سطح تک ایک مہینے چلے گی اور اس میں مودی سرکار کی بدعنوانی کو اجاگر کیا جائے گا۔ پارٹی اسے ایک بامقصد عوامی تحریک کی شکل دے گی۔

پارٹی کے ترجمان کہا کہ کانگریس کے مرکزی لیڈران، سکریٹری اور جنرل سکریٹری، ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر، قانون ساز پارٹی کے لیڈران ہر ضلع اور صوبے میں جائیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ملک کو رافیل اسکینڈل اورمودی سرکار کی بدعنوانی کی سچائی کا پتہ چلے اور ان کی بدعنوانی کو سب کے سامنے لایا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔