کانگریس نے وزارت داخلہ سے سدھو کے لئے سی آئی ایس ایف کی سیکوریٹی مانگی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 18th November 2018, 2:55 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:17/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے پنجاب حکومت کے وزیر اور اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے اسٹار پرچارک کا کردار ادا کر رہے نوجوت سنگھ سدھو پر ’’خطرات ‘‘کے پیش نظر وزارت داخلہ کی طرف سے ان کے لیے پورے ملک میں مرکزی صنعتی سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کی سیکوریٹی فراہم کئے جانے کی اپیل کی ہے۔ پارٹی کے مرکزی ترجمان رندیپ سرجے والا نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو لکھے گئے خط میں کہا کہ سدھو معروف سیاسی شخصیت اور سابق کرکٹر ہیں، انہوں نے پنجاب میں منشیات کے مافیا کے خلاف مہم چلائی ہے۔ان سے پورے ملک میں لوگ محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سدھو ہمیشہ نشانے پر رہے ہیں، بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہونے کے بعد ان کے لئے خطرے بڑھتے دیکھے گئے ہیں۔ سرجیوالا نے کہا کہ سدھو انتخابی مہم اور پارٹی کے دوسرے پروگراموں کے لئے ملک بھر میں دورہ کر رہے ہیں۔ ایسے میں اپیل کرتا ہوں کہ سدھو کو پورے ملک میں سی آئی ایس ایف کی سیکورٹی فراہم کی جائے۔ واضح رہے کہ سدھو ان دنوں چھتیس گڑھ میں انتخابی مہم پر ہیں ۔اس کے بعد راجستھان اور مدھیہ پردیش میں بھی وہ انتخابی مہم کے لئے جائیں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔