وزیر اعلی یوگی نے ہسپتال جاکر سابق وزیر اعلی تیواری کا حال چال جانا
لکھنؤ:29/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے وزیر اعلی آدتیہ ناتھ یوگی نے آج لکھنؤ میں واقع رام منوہر لوہیا میڈیکل سائنس انسٹی ٹیوٹ پہنچ کر ریاست کے سابق وزیر اعلی نارائن دت تیواری کا حال چال پوچھا۔ریاست کے تین بار وزیر اعلی رہ چکے 91 سالہ تیواری کو کل رات انفیکشن کے علاج کے لیے انسٹی ٹیوٹ میں داخل کرایا گیا تھا۔انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر دیپک مالویہ نے بتایا کہ ڈاکٹرتیواری کی صحت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ وزیر اعلی آدتیہ ناتھ یوگی صبح ساڑھے دس بجے ان سے ملنے آئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی نے تیواری کے لیے کہا کہ پنڈت جی آپ ہمارے ثقافتی وارث ہیں۔ تیواری گزشتہ 19 مارچ کو آدتیہ ناتھ کی حلف برداری تقریب کے دوران موقع پر موجود تھے۔