تہواروں کے دوران تشدد پر سخت کارروائی ہوگی: وزیر اعلیٰ کاگنیش چترتی اور بقرعید کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کا جائزہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd August 2017, 10:29 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22/اگست(ایس او نیوز) آئندہ دنوں میں گنیش تہوار اور بقرعید آرہے ہیں، اس کے پیش نظر محکمۂ پولیس کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا وزیر اعلیٰ کے سدارامیا نے جائزہ لیا، انہوں نے دیکھا کہ ان تہواروں کے وقت نظم وضبط، امن اور ہم آہنگی کی برقراری کے لئے کس طرح کے انتظامات کئے جارہے ہیں، گنیش تہوار 25 اگست کو منایا جارہا ہے، جبکہ بقرعید کے2 ستمبر کو ہے، لیکن گنیش کی مورتی کو بٹھانا اور اس کاوسرجن ایک ایک سے لے کر15 دن تک چلتے رہتے ہیں، ڈائرکٹر جنرل اینڈ انسپکٹر جنرل آف پولیس( ڈی آئی، آئی جی پی) اس اجلاس میں موجود تھے، اور انہوں نے اپنے اپنے منصوبوں کو پیش کیا، جلسہ میں شریک ایک آئی جی پی نے کہا، وزیر اعلیٰ نے جو وزارت داخلہ کا قلم دان بھی رکھتے ہیں، ان انٹلی جنس اطلاعات کے بعد کہ تہواروں کے دوران کچھ مفاد پرست افراد تشدد پھیلاسکتے ہیں۔اپنی صدارت میں اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا، وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لئے حفاظتی انتظامات کی پیش رفت کا جائزہ لینا چاہتے تھے، خاص طور پر حساس علاقوں کی صورتحال اور وہاں افزود دستوں کی تعیناتی کے بارے میں بھی انہیں معلومات درکار تھیں، اس موقع پر ساحلی علاقوں، بلگاوی، ہبلی، باگلکوٹ اور وجئے پورہ میں حفاظتی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی، ان علاقوں میں عام طور پر گنیش تہوار کے موقع پر فرقہ وارانہ جھڑپیں ہوتی ہیں، وزیر اعلیٰ نے افسروں کو ہدایت دی کہ قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں، انہوں نے پولیس افسروں سے بھی کہا کہ بے حد چوکس رہیں اور وارننگ دی کہ اگر کوئی فرقہ وارانہ فساد ہوا تو ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، اعلیٰ پولیس افسروں کو سدارامیا نے یہ ہدایت بھی دی کہ وہ خود نگرانی کریں، اور حساس علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے حالات پر نظر رکھیں، اسی دوران محکمہ پولیس نے غنڈوں اور سماج دشمن عناصر کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ تشدد پھیلانے کی کوششوں کو ختم کیا جاسکے، مذکورہ پولیس افسر نے کہا کہ غنڈے اور سماج دشمن عناصر تشدد اور افواہیں پھیلانے میں کنٹریکٹروں کی حیثیت سے کام کرنے ہیں، تاکہ ان کے اپنے مفادات پورے ہوں، ایسے ہی لوگوں نے گزشتہ دنوں افواہیں پھیلائی تھی کہ ریاستی حکومت منتظمین گنیش پنڈالس لگانے کے لئے10 لاکھ روپئے جمع کرنے کے لئے کہہ رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...