کمار سوامی نے بارش سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا، فوری راحت کاری کے لئے حکومت سے ہر ممکن قدم کا وعدہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th August 2018, 9:46 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍اگست(ایس او نیوز) ریاست کے جنوبی اندرونی حصے کورگ ، ہاسن، منڈیا، اور چکمگلور اضلاع میں مسلسل بارش کی وجہ سے یہاں کے تمام آبی ذخائر پر ہونے کے ساتھ کئی علاقے زیر آب آچکے ہیں۔

وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے آج متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کرکے یہاں پر مچی تباہی کا از خود جائزہ لیا۔ آج صبح چھ بجے سے کمار سوامی نے اس فضائی معائنے کی شروعات کی ، اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہی انہیں متاثرہ علاقوں کا دورہ کروایا گیا ۔ان کے ہمراہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر ، ضلع انچارج وزیر بھی موجود تھے۔

آبی ذخائر پر ہوجانے کے سبب شیموگہ ، ہاسن ، چکمگلور اور میسور کے کسانوں کو فصلوں میں بھاری نقصان کی اطلاع پر وزیراعلیٰ نے مناسب کارروائی کا تقین دیا۔ کورگ میں راحت کاری کے لئے 50سے زائد جے سی بی ، ایک ہزار سے زائد راحت کاری کارکن میدان میں موجود ہیں۔ان لوگوں نے اب تک 2500 سے زائد قیمتی جانیں بچائی ہیں۔

وزیر اعلیٰ کمار سوامی کو بتایاگیا کہ ریاستی انتظامیہ کی طرف سے کورگ اور آس پاس کے علاقوں میں 70 راحت کاری کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔پچھلے تین دنوں میں مسلسل بارش کی وجہ سے جتنا نقصان ہوا ہے اس کا اندازہ لگانے کے لئے خصوصی ٹیموں کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ راحت رسانی میں فنڈز کی کوئی قلت نہ رہے اس کے لئے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر الگ الگ ٹیمیں قائم کی گئی ہیں۔

جائزہ لینے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے بتایاکہ آبی ذخائر پر ہوجانے کے سبب فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق فوری طور پر اڈپی میں راحت رسانی کے لئے 75کروڑ ، شیموگہ میں 65 کروڑ روپیوں کی درکار ہے۔ جبکہ چکمگلور میں 88 کروڑ روپیوں کے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ کمار سوامی نے بتایاکہ بارش کے سبب اب تک چھ انسانی جانیں تلف ہوئی ہیں۔ 723 مویشی ہلاک ہوگئے ہیں ، 11427 مکانات منہدم ہوگئے ہیں۔

کمار سوامی نے بتایاکہ بارش کے سبب ہلاک افراد کے ورثاء کو پانچ لاکھ روپیوں کا معاوضہ دینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ مرکزی وزرات داخلہ سے ریاستی انتظامیہ راحت کاری کے معاملے میں مسلسل ربط میں ہے۔ متاثرہ اضلاع کے انتظامیہ سے وابستہ تمام افسروں کو سخت ہدایت دی گئی ہے کہ وہ چھٹی نہ لیں اور 24 گھنٹے ڈیوٹی پر تعینات رہیں۔ انہوں نے کہاکہ فصلوں کونقصان ،پلوں کے گرنے گھر منہدم ہونے اور دیگر تمام اقسام کی تباہیوں کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔ راحت کاری کے لئے مرکزی وزیر سے وہ خود ملاقات کریں گے اور فوری طور پر ریاست کی مدد کے لئے گزارش کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ بارش اور سیلاب کی تباہی سے جو مکانات متاثر ہوئے ہیں ان میں بسے لوگوں کو باز آباد کرنے کے لئے مناسب پیکیج تیار کیا جائے گا۔ جن لوگوں کے مکانات تباہ ہوئے ہیں انہیں ہنگامی امداد کے طور پر دو لاکھ روپے دئے جارہے ہیں۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے کہاکہ بارش کے شراڈی گھاٹ ، چار مڑی گھاٹ اور دیگر سڑکوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے جابجا ٹریفک جام ہوا ہے اور ساتھ ہی گاڑیوں کے آنے جانے میں پریشانی لاحق ہے۔ حالانکہ وزیراعلیٰ کمار سوامی بارش سے متاثرہ علاقوں کامزید دورہ کرنے کے خواہش مند تھے ، لیکن موسم میں خرابی کے سبب ان کے دورے کو مختصر کردیا ۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...