خواتین پر ہورہے مظالم کے خلاف متحد ہوکر آواز اٹھائیں :حسینہ بیگم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th September 2017, 10:21 PM | ریاستی خبریں |

چنتامنی،16 ؍ستمبر(سید اسلم پاشاہ ؍ایس او نیوز) عورتیں معاشرے میں مردوں کے برابر ہی نہیں بلکہ بعض خواتین تو مردوں سے بھی آگے ہیں کیونکہ عورتوں کو صبح اُٹھتے ہی چائے بنانے کے ساتھ ساتھ ناشتہ تیار کرکے خود کھانا اور بچوں کو کھلانے پلانے کے ساتھ لنچ باکس تیار کرکے اسکول روانہ کرنا پھر اس کے بعد گھر کے سارے احباب کو ناشتہ دینے کے بعد جھاڑو پوچھا کرکے ملازمت کے لئے جاناآفس کاکام ختم کرکے گھر لوٹنے کے بعد پھر گھر کے کام وکاج میں مشغول ہوجانا یہ خواتین کا روز مرہ کے معمولات ہیں ان خیالات کااظہار کنڑا شاعر و میر معلمہ حسینہ بیگم صاحبہ نے کیا۔

شہر کے وانی انگلیش اسکول میں شری دھرمستھلارورل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے منعقد ہ خواتین پر ظلم اور بیداری پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین تعلیمی خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ جملہ شعبہ حیات میں مردوں کے شانہ بشانہ ہی نہیں بلکہ مردوں سے بھی دو قدم آگے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی مرد کی کامیابی  کے پیچھے کسی نہ کسی خاتون کا ہی ہاتھ ہوتا ہے ان تمام خدمات کے باوجود آج بھی خواتین مظلوم کی مظلوم ہی ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج خواتین پر ظلم پر ظلم ہو رہا ہے اس میں کئی خامیاں خواتین کی بھی ہوتی ہے البتہ  مرد حضرات زیادہ زمہ دار ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  تعلقہ بھر کے علاوہ ریاست بھر میں بھی  خواتین پر ظلم بڑھ گیا ہے اس کو مٹانے کے لئے تمام خواتین کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔

شری دھرمستھلارورل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے تعلقہ ڈائرکٹر چندرا شیکھرا نے بھی خطاب کیا اس موقع پرشری دھرمستھلارورل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی سنئر افسر سُمالتاآرتی منجولا سمیت کئی خواتین موجود تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...