چنتامنی دی نیو ہریزن اسکول میں سائنس ایگز بیشن کا کامیاب انعقاد 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th January 2017, 3:16 PM | ریاستی خبریں |

چنتامنی:9 /جنوری(محمد اسلم/ایس او نیوز )شہر کے ونائک نگر میں واقع دی نیو ہریزن اسکول میں آج سائنس ایگزبیشن کا انعقاد کیا گیا تھا جسمیں اسکول کے طلباء طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے بہترین سائنسی نمونوں کو پیش کیا اور ان نمونوں کے تعلق سے سامعین کے سامنے انگریزی میں تشریح کی مہمان خصوصی کے طور پر سابق بلدیہ صدر وینکٹ رونا سوامی کونسلر اللہ بخشء قادری وغیرہ نے شرکت کی ۔

اس موقع پر اسکول میں ہی ایک تقریب منعقد ہوئی جس  سے خطاب کرتے ہوئے اسکول کے سکریٹری عارف اللہ نے کہا کہ تعلیمی و معاشرتی بیداری وقت کا اہم تقاضہ ہے معاشرہ میں بچوں کو بہترین تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے سب سے زیادہ ذمے داری والدین پر ہوتی ہے بچے کا باپ ایک حصے کی ترجمانی کرتا ہے تو دوسرے حصے کی ترجمانی ماں کرتی ہے دونوں ایک گاڑی کے دوپہے ہیں انہوں نے کہا کہ بچے کچی مٹی کی مانند ہوتے ہیں انہیں جس سمت موڑ دیا جائے بڑی آسانی سے مڑجاتے ہیں اس ضمن میں سب سے پہلے گھر اور اساتذہ کو ان کی مثبت رہنمائی کرنی ہوگی وگرنہ معصوم ہونے کے باعث بچوں میں قوت برداشت کا فقدان انہیں بھی منفی قوت کا آلہ کار بنا کر اپنے ساتھ ساتھ سماج کیلئے بھی ناسور بناسکتا ہے قوت برداشت کا فقدان بچوں میں بدرجہ اتم موجود ہوتا ہے اگر صحیح تعلیم اور رہنمائی حاصل نہیں ہوئی تو یہ قوت برداشت انہیں گمراہی کی جانب لے جاتی ہے گیارہ تا تیرہ سال کی عمر وہ عمر ہے جس میں بچے کے اندر بے انتہا صلاحیتیں کروٹ لیتی رہتی ہیں ان کے اندر موجود فنی صلاحیتوں کو پہچاننے میں کامیابی حاصل کرلی تو عین ممکن ہے کہ ان کے مستقبل کا رُخ موڑ دیا جاسکتا ہے اگر انہیں نظر انداز کردیا گیا تو یہ بھی ممکن ہے کہ بچے بری عادتوں کا شکار ہوجائیں۔

بعد ازاں اسکول کی ہیڈ ٹیچر نور صباء میڈم نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بچوں کو علوم اور فنون کے ڈھانچے میں ڈھالا جائے تو یہ بچے آگے چل کر بہت نام اور ترقی پا سکتے ہیں طلباء و طالبات کے اندر چھپے ہوئے ہنر ،فن اور صلاحیتوں کو اساتذہ علم کے زریعہ نکھار سکتے ہیں ۔سابق بلدیہ صدر وینکٹ رونا سوامی نے بھی اسکول کے تمام کمروں میں رکھے گئے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ میں تو یہاں نمائش دیکھنے کو حاضر ہوا تھا لیکن یہاں کے بچوں کی صلاحیتوں کو دیکھ کر میں خود حیرت زدہ رہ گیا۔ ایسے پسماندہ علاقے میں اتنے باصلاحیت بچوں کو دیکھ کر مجھے رشک ہونے لگا غریب علاقوں میں ہی علم و فن کے جوہرنظر آنے لگے ہیں اور بچوں کے اندر قدرت کے بے بہاکرشمہ دیکھنے کو ملتے ہیں۔   سائنس نمائش کو دیکھنے کیلئے کثیر تعدا د میں لوگ آرہے تھے۔اس موقع پر اسکول کے پرنسپال ایوب پاشاہ ہیڈ ٹیچر نور صباء ٹیچرنویدپاشاہ سمیت کئی ٹیچرس اور طلباء کے والدین وغیرہ شریک رہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...