چنتامنی میں بے گھر مقیموں کو پلاٹ تقسیم کرنے کے لئے زمین کی نشاندہی کرنے رکن اسمبلی کرشناریڈی کی ہدایت
چنتامنی: 12؍ستمبر(سید اسلم پاشاہ؍ایس اونیوز) شہر و تعلقہ کے مختلف قریوں میں بے گھر مقیموں کو سائٹس دینے کے لئے زمین کی فوری نشاندہی کی جائے یہ ہدایت رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے آفیسروں کو دی آج شہر کے تعلقہ پنچایتی میٹنگ ہال میں منعقد اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلقہ میں مختلف احباب سائٹس حاصل کرنے کیلئے عرضیاں داخل کرچکے ہیں ان کے لئے تقریبا 220ایکڑ زمین کی ضرورت ہے لیکن افسران صرف 53 ایکڑ زمین سروے کرکہ نشاندہی کی گئی ہے فی الحال اُسی 53ایکڑ زمین پر سائٹس بناکر دینے کی کوشش کی جائیگی ۔
اس موقع پر تعلقہ پنچایتی صدر شنتما نائب صدر شرنیواس بلدیہ صدر سجاتا شیونا جنتادل(ایس)پرچار سمیتی کے ریاستی نائب صدر محمد شفیق ضلع پنچایتی رُکن اسکول سبا ریڈی تحصیلدار گنگپا سمیت کئی تعلقہ کے افسران وغیرہ موجود رہے ۔