کیوار میں ہمارا گاؤں ہمارا تالاب منصوبہ کا آغاز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd March 2017, 12:24 PM | ریاستی خبریں |

چنتامنی:23 /مارچ(محمد اسلم/ایس او نیوز)دھرمستالہ دیہی ترقی یوجنامیں یہاں کے کیوار ہوبلی میں ہمارا گاؤں ہمارا تالاب منصوبہ کے تحت 15لاکھ روپئے کے لاگت سے آغاز کیا گیا اس موقع پر دھرمستالہ دیہی ترقی کے ڈائرکٹر چندرہ شیکھرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزل پٹرول و گیس کے بے تحاشہ استعمال سے ماحولیات کا توازن بگڑتا جارہا ہے جس کی وجہ سے برسات کی قلت آندھی طوفان وبھوکمپ کا سامنا کرہ ارض کے باشندوں کو کرنا پڑرہا ہے انہوں نے کہا کہ آج کل مختلف اقسام کی بیماریاں انسا ن کو گھیرے ہوئے یہ بھی ماحولیات میں عدم توازن کی وجہ سے ہے انہوں نے کہا کہ ماحولیات کو بگڑنے سے بچانے کا بس ایک ہی طریقہ ہے کہ ہم کثرت سے پیڑ پودے اور درخت لگائیں اور لگائے پیڑ پودوں کی نگہ بانی وآبیاری کریں ۔

انہوں نے کہا کہ تالابوں کی زمین پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرکے دوسرے کاموں کے لئے استعمال کیاجارہا ہے اسی طرح جنگلات کو تباہ وبرباد کیاجارہا ہے تالابوں اور جنگلات کی حفاظت ہماری اجتماعی ذمہ داری بنتی ہے اس کام کے لئے تمام کو آگے آنے کی ہم تمام کی ضرورت ہے اگر لاپروائی کی گئی تو تالاب اور جنگلات تباہ ہوجائینگے تالابوں کی زمینات پر قبضہ کی وجہ سے پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک ہر مکتبہ فکر و جملہ شعبہ حیات میں کام کاج کرنیوالوں کا ملک ہے صرف سرکار اور حکومتوں کی ہی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ اس ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کے لئے یہاں پر رہ رہے ہر انسان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی بساط بھرکوشش کرے حکومتی ادارے میں موجو د حکام وافسران اور شہری انتظامیہ پر ہی مکمل انحصار کرنا درست نہیں ہے بلکہ ہندوستان کے ہر عام شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے طور پر سماجی تنظیموں سے جڑیں اور فلاح بہبودکے کام وکاج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔اس موقع پر کیوار گرام پنچایتی صدر شیلاج منجوناتھ بالاجی جے پی ماروتی سمیت کئی لوگ موجود رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...