چنتامنی:گرام پنچایت کے ضمنی انتخابات :کانگریس کے دونوں امیدواروں کی جیت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th February 2017, 3:20 PM | ریاستی خبریں |

چنتامنی:16 /فروری(محمد اسلم؍ ایس او نیوز)تعلقہ کورلپتی گرام پنچایتی کے۔دیواگانہلی اور بومی شیٹ ہلی گرام پنچایتی اراکین کیلئے ہوئے ضمنی انتخابات میں کانگریس امیدواروں نے جیت حاصل کی آج یہاں کے تعلقہ دفتر کورلپتی گرام پنچایت حدود کے دیوا گانہلی کے رُکن کرشنپا کے موت کے وجہ سے ضمنی انتخابات کی کارروائی ہوئی جس کیلئے بطور کانگریس امیدوار سبا رائپا نے 361ووٹوں سے کامیاب حاصل کرلی ۔ اس کے مقابلے میںجے ڈی ایس امیدوار کے جے کونپا کو255ووٹ حاصل ہوئے۔

اُدھر بومی شیٹ ہلی گرام پنچایت کے رُکن سناچداضلع پنچایت رُکن ہونے کے ناطے گرام پنچایت رُکن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اُس عہدہ کیلئے ہوئے ضمنی انتخابات میں کانگریس امیدوار کانتما نے 317ووٹوں سے کامیابی حاصل کی، ان کے مقابل کھڑیجے ڈی ایس کی امیدوار لکشمی دیوماّ 102ووٹ لیکر شکست کھاگئی ۔

ضمنی انتخابات میں کامیاب ہوئے دونوں امیدواروں نے سابق رُکن اسمبلی ڈاکٹر ایم سی سدھاکر کے رہائش گاہ پہنچ کر جشن منایا نو منتخب رُکن سبا رائپا نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حلقہ چنتامنی میں آئے دن کانگریس کا قلعہ مضبوط ہوتا جارہا ہے جبکہ جنتادل(ایس)کا قلعہ کمزور ہوتا ہوا نظر آرہا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ ووٹروں نے ہمیں قیمتی ووٹ دیکر گرام پنچایت رُکن کے حیثیت سے چن لیا ہے ہم ایماندار ی کے ساتھ گرام پنچایت کے حدود میں آنے والے قریوں کے مسائل حل کرانے کیلئے پوری کوشش کریں گے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...