چنتامنی اے پی ایم سی پر پھر سے کانگریس کی شاندارجیت؛ جنتادل(ایس)کا دو حلقوں پر قبضہ، بی جے پی کا صفایا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th January 2017, 1:58 PM | ریاستی خبریں |

چنتامنی:15 /جنوری(محمد اسلم/ایس او نیوز )یہاں کے اے پی ایم سی کیلئے ہوئے انتخابات میں کانگریس نے زبردست جیت درج کرتے ہوئے جنتادل(ایس)اور بی جے پی کو دھول چاٹنے پر مجبور کردیااے پی ایم سی کیلئے ہوئے انتخابات میں کُل 13نشستوں پر سے 11نشستوں پر جیت حاصل کرتے ہوئے کانگریس نے بقیہ تمام سیاسی پارٹیوں کو دھول چٹا دی اور پھر سے اے پی ایم سی پر کانگریس نے قبضہ جمالیا۔

کل اے پی ایم سی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی صبح 8بجے شہر کے پالی ٹیکنک کالج میں عمل میں آئی گزشتہ 12جنوری کو جملہ 13حلقوں کیلئے انتخابات منعقد ہوئے تھے ان انتخابات کے نتائج کا اعلان دوپہر 2بجے تحصیلدار اے۔گنگپا نے کیا۔ٹریڈرس حلقے سے کانگریس امیدوارایس ۔اے۔وینکٹ سوامی 244ووٹوں سے کامیاب ہوئے اسی طرح تعلقہ کے چلکنرپور حلقے کانگریس امیدوار ٹی۔سی۔شرنیواس ریڈی 1034ووٹوں سے کامیابی حاصل کرلی بٹل ہلی حلقے سے کانگریس امیدوار کے۔روی 980ووٹوں سے کوٹگل حلقے سے کانگریس امیدوار منجوناتھ ریڈی1054ووٹوں سے مرغ ملہ حلقے سے کانگریس امیدوارشری رام ریڈی 1198ووٹوں سے اولواڈی حلقے سے کانگریس امیدوارچوڈماّ 1234ووٹوں سے کونپلی حلقے سے کانگریس امیدوارکے۔ناگراج 1023ووٹوں سے مونگن ہلی حلقے سے کانگریس امیدوارایم۔کرشنامورتی 1656ووٹوں سے تلگوار حلقے سے کانگریس امیدوارایم۔رینوکہ1095ووٹوں سے کامیابی حاصل کرلی کیوار حلقے سے کانگریس امیدواراین۔وینکٹ چلپتی 1275ووٹوں سے کامیابی حاصل کرلی جبکہ جنتادل(ایس)امیدوار شیخ مولا کو صرف 38ووٹوں کے فرق سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا،کانگریس کے امیدوار کے۔سی گوپال گوڈا بلامقابلہ منتخب ہوئے جنتادل(ایس)کے کامیاب ہوئے دو امیدوار میٹ ہلی حلقے سے جنتادل(ایس) امیدوارپی۔ہنومیا نے 1064ووٹوں سے کامیاب ہوئے اور یگوکوٹے سے حلقے سے جنتادل(ایس) امیدوارایس۔ہنومپا 1256ووٹوں سے کامیاب ہوگئے۔

کامیاب ہوئے امیدوار سابق رُکن اسمبلی کے رہائش گاہ پہنچ کر وہاں پٹاخے جلاکر جشن منایا پھر منعقد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق رُکن اسمبلی ڈاکٹر ایم۔سی۔سدھاکر نے کہا کہ اے پی ایم سی انتخابات میں کانگریس حامی امیدواروں کی جیت اس بات کا ثبوت ہے کہ مقامی رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی کے رویے سے حلقے کے عوام بیزار ہوچکے ہیں کرشناریڈی یہاں خدمت کرنے کے جذبہ سے نہیں بلکہ یہاں لوٹنے کیلئے آئے ہیں اب کرشناریڈی کا کھیل ختم ہوچکا ہے اب ان کی سیاست حلقے میں کبھی نہیں چلے گی کرشناریڈی عوام کو مزید گمراہ نہیں کرسکیں گے اب ان کی شکست کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے بلکہ حلقے سے وہ فرار ہوجائیں گے 

سابق رُکن اسمبلی نے کہا کہ اے پی ایم سی مارکیٹ کے ترقی کیلئے میں ہر ہمیشہ تیار ہوں کیونکہ اس مارکیٹ کو ریاست کرناٹک سے ہی نہیں بلکہ دیگر ریاستوں سے بھی لوگ آتے ہیں ان کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کیلئے جدوجہد کی جائیگی ۔بعد ازاں کانگریس لیڈر محمد پور شبیر الدین نے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک غیر تعلیم یافتہ شخص سے حلقے کی ترقی ہر گیز ممکن نہیں ہوسکتی کرشناریڈی دسویں جماعت میں بھی کامیاب نہیں ہوسکے و اے پی ایم سی میں کیسے کامیاب ہوسکیں گے انہوں نے مزید کہا کرشناریڈی کو حلقے کے عوام نے پھر سے سبق سیکھایا ہے کرشناریڈی کو آنے والے اسمبلی انتخابات میں بھی شکست کا منہ دیکھنا کی ضرور نوبت آئیگی ۔اس موقع پر کونسلر اللہ بخشء قادری شفیق الدین سی کے ایل چاند پاشاہ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیرمین ریاض پاشاہ سابق ایم ایل سی کے۔وی۔سبا ریڈی ضلع پنچایت رُکن اسکول سبا ریڈی شیونا اشوتھ نارائن بابومحبوب نگر عنایت جابیر پاشاہ امتیاز پاشاہ سابق تعلقہ پنچایتی رُکن سلطان شریف سمیت کئی کانگریس کے حامی وغیرہ موجود رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...