کرناٹکا میں سیلاب اور بارش سے مچی تباہ کاریوں کی رپورٹ پیش کرنے وزیراعظم مودی نے دی ہدایت؛ سیلاب متاثرین سے کی اظہار ہمدردی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th August 2018, 11:13 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20؍اگست(ایس او نیوز) ریاست میں سیلاب اور بارش کی صورتحال سے متاثر کورگ ، ہاسن ، چکمگلور اور ساحلی کرناٹک کے مختلف علاقوں میں مچی تباہی جانی ومالی نقصان اور دیگر تمام تفصیلات یکجا کرکے رپورٹ پیش کرنے وزیراعظم نریندر مودی نے کرناٹک کے اراکین پارلیمان کو ہدایت دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے ریاست کے سیلاب متاثرین کو ہر ممکنہ مدد فراہم کی جائے گی۔وزیر اعظم نے اپنے ٹیوٹر پیغام میں کرناٹک میں سیلاب کے متاثرین سے اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ میں فوری طور پر امدادی رقم جمع کی جائے۔ اس دوران آج کورگ میں چیف سکریٹری ٹی ایم وجئے بھاسکر نے کورگ ، منگلور ، دکشن کنڑا اور شیموگہ اضلاع میں سیلاب کی صورتحال کا ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ جائزہ لیا اور یہاں راحت کاری کے لئے درکار اقدامات کی جانکاری حاصل کی ۔

ویڈیو کانفرنس کے ذریعے لئے گئے جائزے کے دوران چیف سکریٹری نے تمام اضلاع میں تباہی کے متعلق حکومت کی طرف سے تیار کئے گئے تخمینے حاصل کئے، اور یقین دلایا کہ حکومت کی طرف سے راحت کاری کے کاموں میں غیر معمولی تیزی لائی جائے گی۔ ویڈیو کانفرنس میں محکمۂ مالگزاری کے پرنسپل سکریٹری گنگا رام بڈیریا ، محکمۂ توانائی کے اڈیشنل چیف سکریٹری روی کمار ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری سیلوا کمار وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...